روٹھی بیوی منانے میں ناکامی ، خاوندنے گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا

روٹھی بیوی منانے میں ناکامی ، خاوندنے گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک بچی کے باپ نے خود کوگولی مار کر زند گی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی تمولی قلعہ کا رہائشی 24سالہ کاشف جو کہ ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور اس کی چند سال قبل اپنے ماموں کی بیٹی سے شادی ہوئی جس سے اس کی ایک بیٹی بھی ہے ۔دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیاجس پر اس کی بیوی روٹھ کر چند ماہ قبل میکے چلی گئی جسے بارہا منانے کی کوشش کے باوجود ناکام رہا ،رات گئے کام سے واپس آنے کے بعد اپنے کمرے میں جاکر پسٹل سے خود کوفائر مار لیا جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا ،اس وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کرکے فرانزک لیبارٹری کے لیے بھجوادیے۔پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -