شدیدبرفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری

شدیدبرفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری

شمالی وزیرستان(این این آئی) شدید برفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت اور بھاری برفباری کے باوجود فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، جوانوں نے شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردار تاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔فوجی حکام نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی۔پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ موسم کی شدت سیکیورٹی فورسز کو وطن کے دفاع سے غافل نہیں کر سکتی۔

افغان سرحد ، باڑ

مزید : صفحہ اول