فاروق ستار نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ، اب اللہ اللہ کریں،وسیم اختر

فاروق ستار نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ، اب اللہ اللہ کریں،وسیم اختر

کراچی(سٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے فاروق ستار نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، اب وہ اللہ اللہ کریں، ان کا وقت ختم ہوگیا،جو لوگ کام کر رہے ہیں فاروق ستار انہیں کام کرنے دیں،سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باعث بہترخدمت نہ کرسکے ، ما نتا ہوں جو کراچی کا حق تھا وہ اس کو نہیں مل سکا، ہمارے اختیارات محدود کر دیئے گئے،سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی اس لئے وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں میئرکراچی نے کہا جہاں آپریشن ہوا وہاں پختہ تعمیرات نہیں بنیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ پتھارے لگ گئے ہیں۔مانتا ہوں میں عہدے کا حق ادا نہیں کرسکا ، ہمارے اختیارات محدود کردیئے گئے ہیں، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا، وقت پر وسائل اور وفاق کے ترقیاتی پیکج ملتے تو عوام کی خدمت بہتر انداز میں کرتے۔فاروق ستار نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، جہاں آپریشن ہوا وہاں مضبوط انفرا سٹرکچر تو قائم نہیں ہوا لیکن پتھارے ضرور لگ گئے ہیں۔ سرکاری کوارٹروں سے بے دخلی پروزیراعظم کو خط اس لئے لکھا ہے کہ عدالت کے احکامات تھے وفاقی حکومت معاملہ حل کرے، سرکاری کوارٹرز کے مکین 46سال سے وہاں رہ رہے ہیں، وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے۔آئندہ میئرپی ٹی آئی سے ہوگا؟ یہ باتیں کرنا قبل ازوقت ہے۔

وسیم اختر

مزید : صفحہ اول