24گھنٹوں کے میں913 ٹریفک حادثات،سیکڑوں افراد زخمی

24گھنٹوں کے میں913 ٹریفک حادثات،سیکڑوں افراد زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں913 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جس میں 633افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔399معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (60فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 406ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور16مسافر480اور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

مزید : علاقائی