نوید عرف نیدو کار و موٹرسائیکل چورگینگ کے3 ملزم گرفتار

نوید عرف نیدو کار و موٹرسائیکل چورگینگ کے3 ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن نے نوید عرف نیدو کار و موٹرسائیکل چورگینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 44لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن محمد فیصل شریف کی سربراہی میں اے ایس آئی معظم بشیر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوید عرف نیدو کارو موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ نوید عرف نیدو اور اس کے ساتھیوں رازق اور شفیق عرف استاد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے44 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی گئیں 6 کاریں ، 3 موٹر سائیکل،رکشہ اور ماسٹر کیز برآمد کی ہیں ۔ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مارکیٹوں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی گاڑی چوری کے مقدمات میں متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار و موٹرسائیکل چوری کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی AVLSعاطف حیات نے ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں برآمدگی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسنادکا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی