فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ ،اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے 2رکنی حکومتی کمیٹی قائم

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ ،اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے 2رکنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سونپ دیا ہے۔وفاقی وزراء کی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی اور پھر اس کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کی کمیٹی پہلے ن لیگ اور اس کے بعد پیپلز پارٹی سے رابطے کرے گی۔ ممکنہ طور پر کمیٹی اپنی سرگرمیاں ا?ئندہ ہفتے سے شروع کرے گی۔
حکومتی کمیٹی قائم

مزید :

صفحہ اول -