وزیراعظم 22 جنوری کو قطر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم 22 جنوری کو قطر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، 22 جنوری کو ایک روزہ دورے پر دوحا پہنچیں گے۔ امیر قطر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں اور مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے جائینگے۔ شاہ محمود قریشی ‘ اسد عمر ‘ زلفی بخاری‘ عبدالرزاق داؤد اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔و زیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کو دوحا پہنچیں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران امیر قطر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔

مزید : صفحہ اول