ن لیگ اورپیپلز پارٹی کو5ماہ میں متحد کردوں گا،فضل الرحمن

ن لیگ اورپیپلز پارٹی کو5ماہ میں متحد کردوں گا،فضل الرحمن

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو متحدہ کردوں گا ، آصف زرداری سے بات ہوئی ہے ، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے۔مدرسہ کا احترام کرنا ہو گا اور حکومت مدرسوں کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرے ، حکومت کی جانب سے مدرسوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مدارس سے متعلق مذاکرات معطل ہیں، پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا۔حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، روزانہ پندرہ ارب کا قرضہ لے رہی ہے اور عوام کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے،غریبوں کے مکانات گرائے گئے جبکہ بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے۔جے یو آئی مرکز پشاور میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مشکلات تشویش ناک ہے، قبائلی علاقوں سے انتخابات میں فیصلے کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی وینگ کرے گی، ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے، انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگوں کے لیے الگ ہے، عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ادویات عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکمران جماعت الیکشن سے قبل مہنگائی کے خاتمے اور مفت علاج دینے کے دعوے کر رہی تھی۔حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔ حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے، جعلی اور خلائی حکمران ہونے سے پندرہ ارب روپے قرضہ ملک پر بڑھا ہے، کرتارپور راہدری میں ہمسایہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں، ایسے اقدام سے ہندوستان کو ملک کے قوم پرست طبقوں سے رابطہ کرنے راستہ ہموار ہو گا۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول