پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی صدر کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی صدر کو سفارتی اسناد پیش کر ...

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ میں نئے تعینات کئے جانیوالے پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد مجید نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر کے انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں،اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں ایسے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ مل کر اپنی شراکت کی تجدید کرسکیں ،انہوں نے نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا خیر مقدم کیا اوروزیر اعظم عمران خان کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا، جبکہ صدر ٹرمپ کے خیر مقدمی کلمات کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا وزیر اعظم عمران خان بھی ان کیلئے ایسے خیر سگالی جذبات رکھتے ہیں ،ڈاکٹر اسد مجید نے امریکی صدر کو یقین دلایا وہ اپنی سفارت کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے انتھک محنت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ قبل ازیں نئے پاکستانی سفیر نے پاکستانی کمیونٹی کے نام ایک کھلے خط میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقا می میڈیا سمیت تمام شعبوں سے وابستہ افراد کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے، انہوں نے واضح کیا امریکہ کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کمیونٹی لیڈ رز کا اہم کردار ہے جن سے وہ پورا استعفادہ کریں گے۔.

اسد مجید

مزید : صفحہ اول