مہاتیر محمد 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

مہاتیر محمد 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ،جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کر یں گے اور اس دورے میں مہاتیر محمد کیساتھ ملائیشین سرمایہ کاروں کا بھی وفد ہو گا ۔ اپنے دورے کے دوران مہاتیرمحمد وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

مزید : صفحہ اول