بڑھتی ہوئی مہنگائی اور منی بجٹ کے اعلان پر شدید تحفظات ہیں ، پیپلز پارٹی

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور منی بجٹ کے اعلان پر شدید تحفظات ہیں ، پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے مہنگائی اورمنی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور منی بجٹ کے اعلان پر پیپلز پارٹی کو شدید تحفظات ہیں ۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے پیپلز پارٹی کا نئی منی بجٹ کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نئی منی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ کیا انقلاب سرکار ہر چار ماہ بعد منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کرے گی؟۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت سالانہ بجٹ کی تیاری کرے، اب منی بجٹ کا وقت نہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بجٹ بم گرایا جا رہا ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ ہر ماہ نئے ٹیکسز لگائے جا رہے ۔شیری رحمان نے کہاکہ ہر ماہ کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔شیری رحمان نے کہاکہ ایک دن پہلے ادویات کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے دوسرے دن منی بجٹ کا اعلان ہوتاہے۔شیری رحمان نے کہاکہ زندگی بچانے کی ادویات کی قیمتیں بڑھا کر حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی۔شیری رحمان نے کہاکہ تبدیلی کی سونامی اب مہنگائی کے طوفان میں تبدیل ہو چکی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ جولائی2018 میں مہنگائی 5.8تھی جو اب 6.2ہے ۔شیری رحمان نے کہاکہ کاروبار دوست کے دعوے کرنے والے کاروبار دشمن ہیں ۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت سے معیشت چلائی نہیں جاتی ۔شیری رحمان نے کہاکہ پانچ ماہ میں انہوں نے معیشت اور احتساب کے نعروں کے سوائے کچھ نہیں کیا۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -