صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوشش کا بیان غلط ہے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوشش کا بیان غلط ہے میں نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا کوئی بیان نہیں دیا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے متعلق فیصلہ سیاسی جماعتوں کو کرنا ہے اس بارے میں مجھ سے منسوب بیان غلط فہمی پر مبنی ہے۔
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ