امریکی صدر ٹرمپ جغرافیہ کے بھی کمزور نکلے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں فٹ کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ جغرافیہ کے بھی کمزور نکلے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں فٹ کر ...

واشنگٹن( خصوصی رپورٹ) جیسے جیسے اس بات کی تصدیق ہورہی ہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حق میں روسی مداخلت پر ہونیوالی محکمہ انصاف کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آنیوالی ہے ،صدر ٹرمپ کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ اب ایف بی آئی کی رپورٹ شائع کرنے پر نیو یارک ٹائمز پر برس پڑے ہیں ، پہلے صدر ٹرمپ نے ایف جی آئی پر سخت تنقید کی جو 2017ء سے یہ تفتیش کررہی ہے کہ صدر ٹرمپ جان بوجھ کر انجانے میں روس کیلئے کام کرتے رہے ہیں انہوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے ایف جی آئی کے سابق سربراہ جیمز کوی کو انہوں نے درست طورپر فارغ کیا تھا، اس تفتیش کی بنیاد کیلئے کوئی ثبوت یا شہادت موجود نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے جواب میں جیمز کوی نے ایک ٹویٹ پیغام میں سابق صدر روز ویلٹ کا ا یک قول نقل کیا ہے کہ میں آپ سے پوچھتا ہوں میں نے جتنے دشمن بنائے ہیں ان کے لحاظ سے میرے بارے میں اندازہ لگایا جائے ۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جغرافیہ کے بھی کچے نکلے، پاکستانیوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے جنوبی ایشیا کے بجا ئے مشرق وسطی کا حوالہ دے ڈالا۔امریکی صحافی نے امریکی صدر کی غلطی پکڑلی اور سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس کمزور جغرافیے کی نشا ند ہی کر ڈالی۔کینڈا کے اخبار کے واشنگٹن میں نمائندے ڈینئل ڈیل کے مطابق ٹیکساس، میکسیکو سرحد پر سکیورٹی بریفنگ میں بارڈر پٹرول حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا انہوں نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونیوالے افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ جس پر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی تعداد پوچھی اور پھر میڈیا کو بتایا ہم نے مشرق وسطی سے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔

ٹرمپ

مزید : صفحہ اول