سکائے انٹرٹینمنٹ’’دل کیا کرے‘‘ کل سے نجی ٹی وی پر آن ائیر

سکائے انٹرٹینمنٹ’’دل کیا کرے‘‘ کل سے نجی ٹی وی پر آن ائیر
 سکائے انٹرٹینمنٹ’’دل کیا کرے‘‘ کل سے نجی ٹی وی پر آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) 7thاسکائے انٹرٹینمنٹ ہمیشہ ناظرین کیلئے اعلیٰ معیار کے تفریحی پروگرامز پیش کرنے میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے اور ’’دل کیا کرے‘‘ اس میں ایک نئی پیشکش ہے، اس ڈرامہ میں فیروز خان، یمنیٰ زیدی، مرزا زین بیگ اور مریم نفیس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسرز ملک کی مایاناز جوڑی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی ہے جو 7thاسکائے انٹرٹینمنٹ کے خا لق بھی ہیں۔جبکہ ڈرامہ کی تحریر اسماء نبیل خانی نے کی ہے، اور ڈرامہ کی ہدایت معروف اور باصلاحیت مہرین جبار کر رہی ہیں ۔ مہرین ’دل کیا کرے‘ سے انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔ اس ڈرامہ میں فیروز، یمنیٰ زیدی اور زین بیگ کا لو ٹرائی اینگل (Love Triangle)دکھایا گیا ہے ، اس کے علاہ وہ مسائل جو معاشرے کی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں ، ڈرامہ میں ان مسائل معاشرتی مسائل پر بھی بات کی گئی ہے جیسا ہمیشہ 7thاسکائے انٹر ٹینمنٹ (7th Sky Entertainment)مہارت سے پیش کر تا رہا ہے۔ ڈرامہ میں مرکزی کرداروں کے ساتھ نمایاں اداکاروں میں مرینہ خان، سونیا رحمان، سرمد کھوسٹ، شمیم ہلالی، عابد علی اور تنویر جمال اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ ڈرامہ اپنا نمایا مقام بنانے میں کامیاب رہے گا۔ یہ ڈرامہ 14جنوری سے ہر پیر کی شب 8بجے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -