پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں،میگھا

پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں،میگھا
 پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں،میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،پرفارمر،ماڈل و گلوکارہ قتالہ سٹیج میگھانے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو فلم ضرور کروں گی۔مجھے گائیکی میں ملنے والی کامیابیاں میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا ، اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔
میگھانے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی۔
، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ۔

مزید :

کلچر -