سید محمود الحسن گیلانی کی حمد ونعت پرمبنی آڈیو وویڈیو البم جلد ریلیز ہوگی

سید محمود الحسن گیلانی کی حمد ونعت پرمبنی آڈیو وویڈیو البم جلد ریلیز ہوگی
 سید محمود الحسن گیلانی کی حمد ونعت پرمبنی آڈیو وویڈیو البم جلد ریلیز ہوگی

  

لاہور ( شوبز رپورٹر) متعدد کتابوں کے مصنف ،معروف قانون دان اور شاعر سید محمود الحسن گیلانی کے آوازمیں عارفانہ کلام میں ایک حمد سٹوڈیو الیو ن میڈیازوم میں ریکارڈ کی گئی جوسوشل بھی کافی مقبول ہورہی ہے ۔ حمدیہ کلام بھی سید محمود الحسن گیلانی کااپنالکھاہواہے اس کی دھن معروف میوزک ڈائریکٹروقاص کھنہ نے بنائی ہے اور موسیقی بھی وقاص کھنہ نے ترتیب دی ہے ۔سٹوڈیو الیون کے روح رواں مرزا اشرف نے بڑی محنت اور جانفشانی سے اسے ریکارڈ کیا۔عارفانہ کلام کی ریکارڈنگ سے سید محمود الحسن گیلانی کاایک نیارنگ قارئین کے سامنے آیاہے ۔سید محمود الحسن گیلانی کی کتب میں گل نایاب (حمد ونعت ) اک اور آسمان (غزلیات ) کچھ توکہو(غزلیات ) تجھے لاؤں کہاں سے (غزلیات ) تلواراور ترازو (مقدمات کی سچی کہانیاںٌ قارئین سے داد تحسین حاصل کررہی ہیں سید محمود الحسن گیلانی کی حمد ونعت پرمبنی آڈیو وویڈیو البم جلد ہی ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر