شوبز میں سب اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے: رابی پیر زادہ

شوبز میں سب اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے: رابی پیر زادہ
شوبز میں سب اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے: رابی پیر زادہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار و گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں انکی اپنی زندگیاں بہت سے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود وہ بڑی ذمے داری اورحوصلے سے دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرتے ہیں۔

کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر ہمارے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں۔محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔

مزید : کلچر