حیدرآباد سٹیج کو نسل کے زیر اہتمام غفار لہری کے اعزاز میں تقریب

حیدرآباد سٹیج کو نسل کے زیر اہتمام غفار لہری کے اعزاز میں تقریب
 حیدرآباد سٹیج کو نسل کے زیر اہتمام غفار لہری کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(شوبزرپورٹر)پاکستان ٹی وی اورفلم کے نامور اداکار و کامیڈین غفار لہری کے اعزازمیں تقریب پذیرائی کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق غفار لہری جو ان دنوں کراچی کے دورہ پر گئے ہوئے ہیں گذشتہ روز ان کے اعزا زمیں حیدرآباد سٹیج کو نسل کے زیر اہتمام ایک تقریب پذیرائی کا انعقادکیا گیا اس تقریب کے آرگنائزر اسٹیج کونسل کے روح رواں خالد عمران تھے۔اس تقریب میں کراچی کے سینئر صحافی اسلم محمود دہلوی،ملک یوسف جمال،شبیراحمد تابش،استاد شفیع وارثی اور سلیم گڈوسمیت دیگر شریک ہوئے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار غفار لہری کے فن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غفار لہری نے اپنے فن کے زریعے اپنے استاد کا نام روشن کیا ہے اور اپنی جگہ بنائی ہے۔مقررین نے اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خالد عمران کو مبارکباد پیش کی تقریب میں نظامت کے فرائض خالد عمران نے اداکئے تھے۔غفار لہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے بارے میں جو کچھ سنا تھا وہ آج سچ ثابت ہوگیا ہے کہ حیدرآباد فن اور فنکاروں کے قدردانوں کا شہر ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں جو پیار اور مان دیا گیا ہے جسے میں پوری زندگی مس کرتا رہوں گا تقریب کے اختتام پر غفار لہری کو سندھ کی روائتی اجرک و ٹوپی بھی پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جس پر غفار لہری نے تقریب کے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار غفار لہری کے فن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غفار لہری نے اپنے فن کے زریعے اپنے استاد کا نام روشن کیا ہے ۔

مزید : کلچر