لانگ پلے ’’میں، وہ اور میں‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لانگ پلے ’’میں، وہ اور میں‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
 لانگ پلے ’’میں، وہ اور میں‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز سے نوے منٹ دورانیہ کا لانگ پلے ’’میں وہ اور میں‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے پروڈیوسر مطلوب بلوچ ہیں جبکہ اس کے رائٹر ریاض احمد ریاض ہیں۔ اس لانگ پلے کی کہانی ایک اہم دیہی مسئلے آنر کلنگ پر مشتمل ہے جس میں ایک نوجوان اپنی بہن کو عزت کے نام پر قتل کرتا ہے۔ والدین اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے اپنی بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔ ایک طرف بیٹی کا قتل اور دوسری طرفپھانسی گھاٹ کی طرف جاتا ان کا بیٹاہے۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ناظرین کو شروع سے آخر تک اپنے سحر میں رکھے گا،جس میں حیدر سلطان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ایک لانگ پلے کا ایک اور خاص پہلو اس کے مکالمے ہیں جن میں رائیٹر نے معاشرتی اقدار کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی ہے۔پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین نے بتایا کہ لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاورسے بھی لانگ پلے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد یہ پی ٹی وی ہوم کی سکرین پر جلوہ گر ہونگے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عمارہ بٹ اور عثمان راج قابل ذکر ہیں۔

مزید :

کلچر -