سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ آج سے شروع ہوگی

سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ آج( اتوار) سے اسلام آباد ٹینس کورٹ میں شروع ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ گذشتہ روز شروع ہونی تھی لیکن بارش کے باعث شروع ہوسکی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح سول ایوی ایشین کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ کریں گے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد جونیئر ٹینس سٹار حصہ لیں گے اور چیمپیئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز انڈر۔18، بوائز انڈر۔18، بوائز انڈر۔14، مکس گرلز اینڈ بوائز انڈر۔10 اور لٹل ماسٹرز کپ کے مقابلے شامل ہیں۔ ریفریز کے فرائض حسنین امجد انجام دیں گے۔ایونٹ کا کوالیفائنگ اور مین راؤنڈ 13 جنوری کو، کوارٹر فائنل 14 جنوری، سیمی فائنل 15 جنوری جبکہ فائنل مقابلے 16 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی