ٹی ٹونٹی ریکنگ میں بابراعظم نمبر ون بلے بازقرار

ٹی ٹونٹی ریکنگ میں بابراعظم نمبر ون بلے بازقرار
 ٹی ٹونٹی ریکنگ میں بابراعظم نمبر ون بلے بازقرار

  

دبئی( آن لائن )ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے 138پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے جب کہ بھارت126پوائنٹس لے کر دوسرے اور انگلینڈ118پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے 2 بلے باز ٹاپ 10 میں شامل ہیں، بابراعظم نمبر ون اور فخرزمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان کے بعد قومی لیگ سپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ آل راؤنڈرفہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں،فاسٹ باؤلر حسن علی ٹاپ30بالرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔مختصر فارمیٹ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گلین میکسویل کی بادشاہت برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے اور قومی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی