بجلی ۔گیس بحران میں اضافہ تاجر ،شہری سراپا احتجاج ،حکومت کو بددعائیں

بجلی ۔گیس بحران میں اضافہ تاجر ،شہری سراپا احتجاج ،حکومت کو بددعائیں

وہاڑی ‘ بہاولپور ‘ سنانواں(بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ خصوصی ) گیس اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس سے عوام کی مشکلات اور پریشانیاں بڑھنے لگی ہیں شہر کے عوامی،سماجی،اور کاروباری حلقوں،مقصود احمد ،نثار علی،غلام محی الدین،مقبول احمد ،بابر علی ،عبدالمجید،راشد عمران،شکیل احمد اور محمد اکرام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی سردی کے موسم میں اضافہ ہوا ہے حکومت نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

تحاشہ اضافہ کردیا ہے گیس کی بندش کی وجہ سے لکڑی اور ایل پی جی گیس والوں کی چاندی ہوگئی ہے ان مفاد پرست عناصر نے بھی ایندھن کے ریٹ دوگنے کردئیے ہیں جس سے گھریلو خواتین سخت پریشان ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے سبب کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے تاجر مالی طور پر کمزور ہونے لگے ہیں یہاں تک کہ نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔ ادھر بہاول پور شہر میں سوئی گیس کے کم پریشراورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18 گھنٹہ سے بھی تجاوزکرگیا شہریوں کوکھاناپکانے میں شدیدمشکلات کاسامنا صبح دوپہر رات کے وقت گیس کاپریشر انتہائی کم اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلوخواتین کوکھانے پکانے میں شدید دشواری کاسامناکرناپڑتاہے لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18 گھنٹہ سے بھی تجاوزکرگیا ۔ ٹرسٹ کالونی محمدیہ کالونی ماڈل ٹاون اے بی سی اندرن شہر محلہ عام خاص اوربیرون فریدگیٹ کے علاقو ں میں توگیس نہ ہونے کے برابرہوتاہے۔ اورصبح کے وقت بڑے اوربچے سکول بغیرناشتے کے جاتے ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کاشدیدمشکلات کاسامناہے شہریوں عمران مترو فیضان بن فضل میاں کامران طاہر کلیار امان اللہ فاروق سمیت دیگر نے ایم ڈی سوئی گیس اوربہاول پورسوئی گیس حکام سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔علاوہ ازیں گیس سکر مشینوں کے استعمال سے گیس کابحران مزیدشدیدہوچکاہے شہریوں نے کہا کہ بہاول پور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے جہاں عوام کو شدید پریشان کر دیا وہاں پر مارکیٹ کھلے عام فر وخت ہونے والے گیس سکر کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔بہاول پور میں گزشتہ ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن بہاول پور کی مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہونے والے گیس سکر نے عوام کو نئی راہ دیکھا دی، لوگوں نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے گیس سکر خرید کے گھروں میں لگا لئے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے گھروں میں گیس نہیں پہنچ پاتی انہوں نے کہا کہ جس گھر میں گیس سکر لگا ہوتا ہے اُس گھر میں تو گیس فل جبکہ دوسرے گھروں میں گیس نہیں آتی انہوں نے وزیر اعظم ،ایم ڈی سوئی گیس پنجاب،آرایم سوئی گیس بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے غریب عوام کو بھی اُن کا حق دیا جائے جو کہ نہیں مل رہا غریب عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے کاروائی کی جائے ۔دریں اثناء سنانواں شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلوج کر دی سنانواں شہر میں بجلی اور سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں بچے جوان یا بوڑھے سب پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر 8سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ صبح اور شام کے ٹائم بجلی ہوتی ہی نہیں بچے صبح اٹھ کر نہانے اور شام کو پڑھنے لکھنے سے قاصر ہیں اور برے بوڑھے نماز کے اوقات پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں اور سوئی گیس بھی صبح نماز سے پہلے ہی چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملازم. اور سکول کے بچے بغیر ناشتہ کیے جانا پڑتا ہے اور شام ہوتے ہی گیس پھر بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ شہری کھانا پکانے کے لئے مہنگی لکڑی جلارہا اور کوئی مجبور ہو کر ہوٹل کا رخ کرتے ہیں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اذیت کا شکار ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر پانی بجلی اور گیس سے اور بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ رکونے اور کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر