معذور افراد ترجیحات میں شامل جلدی بڑی مہم لانچ کرینگے ،عون عباس بپی

معذور افراد ترجیحات میں شامل جلدی بڑی مہم لانچ کرینگے ،عون عباس بپی

ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ پا کستان بیت المال کی تر جیجات میں معذور افراد نمایاں حیثیت رکھتے ہیں ہم معذور افراد کے لیے حصوصی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پا لیسیز بنائیں گے اُن کے روز گار کو یقینی بنائیں گے،ہم روایتی وعدے کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرینگے ، جلد ہی ایک بڑی مہم لاؤنچ کر یں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام سوسائٹی فارسپیشل پرسنز کے اشتراک سے بوائر سکاوٹس آفس میں 100 معذور افراد کو وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ افراد باہم معذور ی کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کر یں گے زیادہ سے زیادہ ہیل چیئر فراہم کر یں گے اور اُن کے مسائل کا ازال کر نے کی کو شش کر یں گے پا کستان بیت المال میرٹ کو تر جیح دے گاہمارا ریجنل آفس سوسائٹی فار سپیشل پر سنز کے ساتھ ہے ہم سوسائٹی فار سپیشل پر سنز کے ساتھ مل کر افراد باہم معذوری کی فلاح وبہود کے لیے کا م کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی ، چیئرپرسن سوسائٹی فارسپیشل پرسنز نے اپنے خطاب میں کہا کہ 100 افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم پاکستان بیت المال کا خوش آئند اور حوصلہ افزااقدام ہے ہم عون عباس بپی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ، تقریب سے سماجی رہنما وں ڈائریکٹر بورڈ آف گورنر سوسائٹی فارسپیشل پرسنز سید اعجاز احمد شاہ ، محمد افضل سپرا ، پرویز سلہری ، سعیداللہ خان ،قربان فاطمہ ، طاہرہ نجم ، آصف اقبال ، یاسر حمید ، عارف انور ، شہزاد ملک ، فیصل یوسف ، رانا نعمان ، اظہر محمو د شیخ ، ناصر محمود شیخ سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔دریں اثناء پاکستان بیت المال اور سوسائٹی فارسپیشل پرسنز کی تقریب میں بہت ماحول جذباتی رہا ، آنکھیں پر نم اور اشکبار رہیں ، معذوروں کو سٹیج پر بلانے کی بجائے عون عباس تمام مہمانان تقریب خود معذور افراد کے پاس گئے اور معذور افرد کو پہلے سے ہی وہیل چیئرز مہیا کردی گئیں ، بعدازاں اظہار یکجہتی کے لئے تمام معذوروں کے پاس مہمان گئے ، تقریب کے آغا زمیں ہی استقبالیہ خطاب میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی چیئرپرسن گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں کہ معذورافراد کو یہ سہولت اور تحفہ دیا گیا ہے جس پر ماحول جذباتی ہوگیا ، ہر آنکھ انکی خدمات ، کاوشوں اور انکی گفتگو کے حوالے سے آبدیدہ ہوگیا ،ہر مقرر نے سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور عون عباس نے کہاکہ یہ آنسو بہت قیمتی ہیں اور میڈم زاہدہ نے ہمیں جھنجھوڑ دیا ہے میں آج کے بعد بڑھ چڑھ کر معذور افراد کے لئے کام کروں گا اور معذور افراد کی بحالی انہیں سہولیات کی فراہمی اب سے میرامشن ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر