جنوبی پنجاب ‘ ہلکی بارش ‘ خشک سردی ختم ‘ آب و ہوا صاف ‘ کسان بھی خوش

جنوبی پنجاب ‘ ہلکی بارش ‘ خشک سردی ختم ‘ آب و ہوا صاف ‘ کسان بھی خوش

ملتا ن ‘ میلسی ‘ راجن پور ‘ میاں چنوں ‘ وہاڑی ‘ لیاقت پور ‘ سمہ سٹہ ‘ صادق آباد ( نمائندگان پاکستان ) ملتان میں بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہلکی بارش سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ،(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

موسلا دھار بارش نہ ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ،سردی سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی اس ضمن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس کے نتیجہ میں خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ملتان میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سردی کی شدت کو کم کرنے والی مصنوعات جن میں گرم ملبوسات ،خشک میوہ جات ،ہیٹر ،خشک لکڑی سمیت دیگر اشیاء کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔میلسی میں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔ ہلکی ہلکی بونداباندی سے گندم کی فصل کوفائدہ ہوگاہلکی ہلکی بارش سے گندم کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگابارش سے بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوگی بارش نہ ہونے سے خشک سردی کی وجہ سے عوام بیماریوں میں مبتلاتھے ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاہے اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے آسمان پرسرمئی بادلوں کاراج موسم سردہونے کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی ۔ راجن پور میں گذشتہ روز صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہی مگر دوپہر بارہ بجے بادل غائب ہوگئے اور تیز دھوپ شروع ہوگئی شہریوں نے بارش ہونے پرسکھ کاسانس لیا اور اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کیا ۔ میاں چنوں شہر اور نواحی علاقوں میں ہلکی بارش سردی کی شدت میں اضافہ تفصیل کے مطابق میاں چنوں شہر اور نواحی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ساراد ن بوندا باندی ہوتی رہی ماہرین زراعت کے مطابق یہ مناسب بارش گندم کی فصل کے لئے بہت اچھی ہے۔شہر اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، باران رحمت ہونے سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں‘شہر اور گردونواح میں جاری رم جھم سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کسانوں کا کہنا ہے بارش سے پودے دھل گئے آب و ہوا صاف ہوگئی اور خشک سردی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوگا جس پر کسانوں کاشتکاروں حاجی معراج خان لکھویرا سید سخی حسين شاہ وحید احمد مقبول علی ودیگر نے بتایا کہ مسلسل کہر پڑنے کے بعد بارش آنے سے کسان خوشی سے کھل اٹھے نہر کی بندش کے باعث پانی کیلئے پریشان کسانوں نے بارش کو رحمت الہی قرار دیدیا ہلکی بارش گندم کی پیداوار بڑھا?ے گی.نہر بندی پر بارش کا ہونا گندم سمیت دیگر فصلوں کیلئے انتہائی مفید ہے گندم کو اس وقت پانی کہ اشد ضرورت تھی جو بارش نے پوری کردی ہے۔تحصیل لیاقت پور میں موسم سرما کی پہلی ہلکی پھلکی بارش سے سردی میں اضا فہ ہو گیا ہے ۔سمہ سٹہ گردونواح میں رم جھم کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا اور سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔2019 کی پہلی ہلکی پھلکی بارش کو باران رحمت کہتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ اس سے موسم بہتر ہوگا۔احمدپور لمہ میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کے ساتھ پورے شہر میں کیچڑ اور پانی کا راج جما لیا ، جس کیوجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،احمد پورلمہ شہر کا کوئی پرسان حال نہ ہے جبکہ سردی کیوجہ سے لوگوں نے خریداری کیلئے بازاروں میں دوکاندوں کا روخ کرلیا جس کیوجہ سے دوکانداروں نے سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی من مرضی کے ریٹس لینا شروع کر دیے جبکہ شہر بھر میں بارش کے پانی کیوجہ سے گلیوں ،بازاروں میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے ،اور برساتی پانی ٹھاٹھے ماررہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر