ملتان،ڈیرہ،بہاولپور ، انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 2018ء کے نتائج کا اعلان

ملتان،ڈیرہ،بہاولپور ، انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 2018ء کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ،بہاولپور(سٹاف رپورٹر،نمائندگان ) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ،نتائج کے مطابق امتحان میں کل 14721امیدوار شریک ہوئے،ان میں سے 5534پاس اور9187فیل ہوگئے،امتحان کی نتیجہ 37.59فیصد رہا،نتائج کے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

مطابق پری میڈیکل گروپ میں کل1224امیدوار وں نے امتحان میں شرکت کی۔ ان میں سے 667پاس ہوئے ، امیدواروں کی کامیابی کا تناسب54.49فیصد رہا،پری انجینئرنگ گروپ میں کل 1507امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 771پاس ہوئے ،نتیجہ51.16فیصد رہا،جنرل سائنس گروپ میں 2598امیداروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 1334پاس ہوئے نتیجہ 51.35فیصد رہا،کامرس گروپ میں 1019امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ،ان میں سے351پاس ہوئے،نتیجہ 34.45فیصد رہا،نتائج کے مطابق آرٹس گروپ میں سیکل 8373امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ،ان میں سے 2411پاس ہوئے ،آرٹس گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 28.78فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 2018ء میں کامیاب ہونے والے کل 5534امیدواروں میں سے صرف25میدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 78امیدواروں نے اے پلس گریڈ ،621امیدواروں نے بی گریڈ،2689امیدواروں نے سی گریڈ،2069امیدواروں نے ڈی گریڈاور 4امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔جبکہ تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 2018ء میں مجموعی طور 12امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر یو ایم سی کیسز درج کیے گئے،ان میں سے 11کیسوں کا فیصلہ کردیا گیا جن میں تمام 11امیدواروں کو سزا دی گئی،ایک کیس زیرسماعت ہے۔دریں اثناء تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان میں بھی انگریزی کے مضمون میں سب سے زیادہ طلبہ و طالبات فیل ہوئے ہیں کیونکہ امتحان میں 7561 امیدوار انگریزی کے مضمون میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 2239 پاس ہوئے دیگر فیل ہوگئے۔اس طرح انگریزی کے پیپرز میں پاس تناسب 29.61 فی صد رہا۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر کے مطابق ثانوی و اعلی ثا نوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2018کے نتیجہ کا اعلان کر دیاہے . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحان میں کل 7608امیدوار وں نے داخلہ فارم جمع کرائے جن میں سے 7529امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 3567امیدوار پاس ہوئے او رکامیابی کی شرح 47.38فیصدر ہی . ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ مذکورہ امتحان میں 7497امیدواروں نے پرائیویٹ جبکہ 32نے ریگولر امیدوار کے طو رپر شرکت کی.شیخ امجد حسین نے بتایاکہ پاس ہونے والے امیدواروں میں 1586طالبات جبکہ 1981طلباء شامل ہیں اور طالبات کی شرح کامیابی 55.67فیصد جبکہ طلباء کی شرح 42.33فیصد رہی . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحان2018کے دوران نقل کا ایک کیس رپورٹ ہوا جو زیر سماعت ہے . انہوں نے بتایاکہ رزلٹ کارڈ ز کی ترسیل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لی جائے گی . امیدوار پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے 27جنوری تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں درخواست دے سکتے ہیں . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ مذکورہ امتحان میں فیل ہونے والے یا نمبر بہتر کرنے کی غرض سے یا ایڈیشنل مضامین کا امتحان دینے کے خواہشمند امیدوار 6مئی سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019کیلئے اپنے داخلہ فار م آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں سنگل فیس کے ساتھ 16جنوری سے 13فروری تک بھجوا سکتے ہیں اس مقصد کیلئے داخلہ فار م کی تمام کیٹیگریز بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں اور ویب سائیٹ پر ماڈل پیپرز ، سکیم آف سٹڈیز اور دیگر معلومات بھی موجود ہیں . بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر سپلیمنٹری 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ، اس امتحان میں 14200امیدواران نے شرکت کی جبکہ 4802امیدواران امتحان میں کامیاب ہو سکے اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ کا تناسب 33.82% رہا۔چیئرمین بورڈپروفیسر ڈاکٹر خالد اقبال رضا نے اس موقع پر امتحان سے متعلقہ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری اور انسانی خدمت کو شعار بنانے پر زور دیا۔ نتائج کااعلان سیکرٹری بورڈ رانا عمران ارشد نے کیا ۔نتائج کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisebwp.edu.pk پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
ضمنی امتحان نتائج