یکساں نظام تعلیم کو عملی شکل دینے کیلئے حکومتی اقدامات تیز ‘ مسزشاہدہ احمد
خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ نظام کی بہتری کیلے حکومت بھرپور اقدام(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
اٹھارہی ہے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم کوعملی شکل دینے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے پہلی کلاس سے پانچویں تک یکساں نظام تعلیم کیاجارہاہے اور اسے ما ر چ 2020تک عملی شکل دے دی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بھی بھرپور آوازبلند کی نظام تعلیم کی بہتری کے لیے سوالات اٹھائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح نجی سکولوں کے زائدفیس وصول کرنے کے معاملے کو نجی سکول ما لکا ن سے ملاقاتیں کرکے بہتری لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نظام تعلیم کوبہتربناکرہی ملک وقوم کوآگے لے جایاجاسکتاہے اس کے لیے یکساں نظام تعلیم اورجدید علوم تک رسائی انتہائی ضروری ہے۔
اقدامات