سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بینچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بینچ تشکیل دیئے گئے آئندہ ہفتے بیرون ملک بینک(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

اکاؤنٹس کیس ، نواز شریف مریم نواز کی ضمانتوں کے خلاف نیب کی اپیلیں، آئی پی پی کیس ، اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوگی ،عدالت عظمی کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اہم مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ ،بینچ نمبر تین جسٹس گلزار احمد جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم بینچ نمبر چار جسٹس عظمت سعید جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ نمبر پانچ جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحی آفریدی بینچ نمبر چھ جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق پر مشتمل ہو گا ۔آئندہ عدالتی ہفتہ میں جمعرات(17)جنوری کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار عہدے سے بھی سبکدوش ہوجائیں گے، 18جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ملک26ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ