واردات کی نشاندہی ،ملزموں کا شہری کے گھر دھاوا ،فائرنگ ،نوجوان جاں بحق ،متعدد زخمی،آر پی او کا نوٹس

واردات کی نشاندہی ،ملزموں کا شہری کے گھر دھاوا ،فائرنگ ،نوجوان جاں بحق ...

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )چوروی کی واردات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنا جرم بن گیا،، ملزمان نے پولیس کو اطلاع دینے والے شخص کے گھر پر دھاوابول دیا،، ملزمان کی فائرنگ سے ایک لڑکا جاں بحق جبکہ باپ دیگر دو بیٹوں ‘ بھتیجے سمیت زخمی،تفصیل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقہ درخواست جمال خان غربی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے بشکن نامی شخص کے گھر پر اندھادھند فائرنگ کی اور(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ڈنڈوں سوٹو سے دھاوابول دیا،، ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیاجبکہ باپ اپنے دیگر دوبیٹوں اور بھتیجے سمیت ڈنڈے سوٹوں کے وار سے زخمی ہوگئے، واقع کے بعد زخمیوں اور لاش کو ٹیچنگ اہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیاگیا.ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو شک تھاکہ بشکن نامی شخص نے پولیس کو انکے چوری کی واردات میں ملوث ہونے کی اطلاع دی تھی تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر چوری شدہ مویشی برآمد کیے تھے دوسری جانب آرپی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

دھاوا

مزید : ملتان صفحہ آخر