لوگوں کی بروقت طبی امداد ‘ ریسکیو اہلکاروں کی خدمات قابل تحسین ‘ مخدوم مبین احمد

لوگوں کی بروقت طبی امداد ‘ ریسکیو اہلکاروں کی خدمات قابل تحسین ‘ مخدوم مبین ...

لیاقت پور(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہاہے کہ ریسکیو 1122عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں بروقت اور مہارت سے بھرپور طبی امداد کی فراہمی اور متاثرہ افراد کو ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

قابل تحسین ہیں۔ ریسکیو 1122لیاقت پور آفس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاقت پور جیسی بڑی تحصیل میں ایک ریسکیو اسٹیشن ناکافی ہے ایک مزید اسٹیشن کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور آصف اقبال، سابق ایم پی اے مخدوم مسعود عالم شاہ اور جنرل سیکرٹری تحصیل انجمن تاجران ممتاز حسین بلوچ نے بھی ریسکیو 1122لیاقت پور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد زاہد ریسکیو ڈرائیور نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ سٹیج سیکرٹری اسٹیشن کو آرڈینیٹر محمد رفیق نے شرکاء اور مہمانان خصوصی کو خوش آمدید کہا ۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد نے سال 2018میں ریسکیو 1122لیاقت پور کی کارکردگی کے حوالے سے بتایاکہ ان کی ٹیم نے گذشتہ سال 17378ایمرجنسیز ڈیل کیں اور3738ایمرجنسیز پر6سے 7منٹ کا رسپانس ٹائم برقرار رکھا۔857روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ جن میں سے 12میجر ایمرجنسیز ،84کرائم کیس،14فائر(آگ) ،04ڈوبنے کے واقعات،523متفرق حادثات اور 2256میڈیکل کیسزپر پہنچ کر ان مریضوں کوفرسٹ ایڈ دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال لیاقت پورمیں منتقل کیا۔پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے تحصیل لیاقت پور سے دوسرے ضلعی ہسپتالوں میں 4044مریضوں کوشفٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ تحصیل کی تمام 37یونین کونسلز میں ریسکیو محافظ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کو ٹریننگ دی گئی ہے یہ ٹیمیں دوران ایمرجنسیز ریسکیو 1122کے ہمراہ اپنی خدمات سر انجام دے سکیں گی۔ تحصیل بھر میں موجود سکول ،کالجزسمیت 32 اداروں کو سال 2018میں بیسک لائف سپورٹ ٹریننگز کروائی گئی ہیں۔تقریب کے اختتام پر سال 2018میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے سٹاف کو تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی سردار عامرنواز خان ،قاضی ظفر نوید اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر