جلالپور پیروالہ،وائس چیئرمین،چیف آفیسر کے مابین جھگڑے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

جلالپور پیروالہ،وائس چیئرمین،چیف آفیسر کے مابین جھگڑے کی انکوائری کیلئے ...

ملتان(وقائع نگار)جلالپور پیروالا میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر شمشیر علی اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالغفور نعمانی کے درمیان جھگڑے کی انکوائری کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے دو رکنی کمیٹی ڈی جی لوکل گورنمنٹ جاوید محمود بھٹی اور ڈی جی آئی اینڈ ایم محمود مسعود تمنا پر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

تشکیل دی ہے،یہ دو رکنی کمیٹی14 جنوری پیر کو 10بجے اے سی جلالپور پیروالا آفس میں فریقین کو سنے گی اور اپنی رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو بھجوائے گی۔سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد فاروق نے 11جنوری کو بذریعہ خط دونوں فریقین کو انکوائری کمیٹی کے پیش ہوکر بیانات قلمبند کرانے کیلئے اطلاع دے دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر