بے نامی اکاؤنٹس پر اپوزیشن کو نام نہاد احتساب کانشانہ بنایا جا رہا ہے‘ مرتضیٰ محمود
صادق آبادر(تحصیل رپوٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے مخدوم سید مرتضی محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خفیہ اکاؤنٹس منظر عام پر آنے کے بعد وزراء کا احتساب کا ٹنڈورا پیٹنا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کی انتقامی کاروائیاں عوام پر آشکار ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس پر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
اپوزیشن کو نام نہاد احتساب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کے 26 میں سے 18 اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع ہی نہیں کروائی گئیں جن پر جے آئی ٹی بنا کے معاملے کی تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب " دیوانے کا خواب" ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے ماضی میں گم ہو چکے تحریک انصا ف بھی جلد قصہ پارینہ بن جائے گی۔ بگوڑوں کے اتحاد سے بنی حکومت عوام کے لئے کسی آفت سے کم نہیں اس حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے عوام پر اتنی مشکلات سخت سے سخت دور میں بھی نہیں آئیں۔ عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں انہوں نے کہا کہ چند سو لوگوں کو پناہ گاہیں دے کر تحریک انصاف کی حکومت سمجھ رہی ہے کہ اکیس کروڑ لوگوں کو تحفظ فراہم کر دیا ہے۔