فیسوں میں فوری کمی ورنہ رجسٹریشن منسوخ ،پرائیویٹ سکولوں کو وارننگ

فیسوں میں فوری کمی ورنہ رجسٹریشن منسوخ ،پرائیویٹ سکولوں کو وارننگ

ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ سکولز کو فیسوں میں کمی کے لیے 12فروری تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔عدالتی احکامات کی روشنی میں نجی سکولوں سے اضافی فیس واپس لے کر یہ رقم ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو لوٹائیں گے۔12فروری کے بعد (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

فیسوں میں کمی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔پرائیوٹ سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کے والدین سکول انتظامیہ کی جانب سے اضافی واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں محکمہ تعلیم سے رابطہ کریں گے۔ حکام کے مطابق ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

اضافی فیس

مزید : ملتان صفحہ آخر