ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیاں ‘ تحقیقات شروع ‘ جواب طلب

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیاں ‘ تحقیقات شروع ‘ جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )انٹی کرپشن نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔جس کے بعد ایم ڈی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اقبال فرید سے تحریری جواب 16 جنوری 2019 تک طلب کرلیا گیا ہے۔واضح رہے انٹی کرپشن حکام کو شہری (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

چوہدری جاوید اقبال نے ایک تحریری درخواست دی ہے۔ جس میں بھرتیوں پر پابندی کے باجود ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں بھرتی کی شکایت کی گئی ہے۔اور ساتھ غیر قانونی بھرتیاں کر کے تنخواہیں بھی ادا کی جا رہی ہیں۔ انٹی کرپشن نے شکایت ملنے پر انکوائری شروع کر دی ہے۔
غیر قانونی بھرتی