بوگس بل منظور کرنیکا انکشاف ‘ ہائی وے دفتر پر چھاپہ ‘ افسروں سے تفتیش
ملتان (وقائع نگار )انٹی کرپشن حکام نے تحقیقات کے دوران نواب پور روڈ کی تعمیر میں بوگس بل کی منظوری کے انکشاف پر پنجاب ہائی وے کے دفتر ر چھاپہ مارکر متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔جس کے بعد سرکل آفیسر اطہر کانجو نے پنجاب ہائی وے کے افسران سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کر دیا ہے۔واضح رہے انٹی کرپشن کو اطلاع ملی کہ نواب پور روڈ کی تعمیر میں بوگس بل کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نکلوائے گئے ہیں۔جس پر شکایت ملنے پر انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔جعلسازی سے رقم نکلوانے والوں میں لینڈ ایکوزیشن کلکٹر طاہر بوٹاپٹواری محبوب اور سابق پی اے عمران کے نام بھی شامل ہیں۔ انکوائری افسر نے مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب کو لکھ دیا۔جبکہ منظوری کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
بوگس بل