ڈہرکی ‘ میونسپل کمیٹی میں کروڑوں کی کرپشن ‘ سابق اکاؤنٹنٹ گرفتار ‘ تحقیقات شروع

ڈہرکی ‘ میونسپل کمیٹی میں کروڑوں کی کرپشن ‘ سابق اکاؤنٹنٹ گرفتار ‘ تحقیقات ...

ڈہرکی(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپے کی ہونے والی کرپشن کے سلسلہ میں انٹی کرپشن پولیس نے دوبارہ کاروائی کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے سابق اکاؤنٹنٹ دو دوبھٹوکو(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

گرفتارکرلیا ہے اس سلسلہ میں انٹی کرپشن کے سرکل افسرسانول گھوٹو نے بتایا کہ گھوٹکی میونسپل کمیٹی میں کروڑوں رپوں کی کرپشن کی گئی ہے جسکی بڑے پیمانے پر ہم تحقیقات کررہے ہیں اورگذشتہ روز بھی کرپشن میں ملوث تین ٹھیکیداروں کو گرفتارکرکے ان سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے انہوں کہا کہ ایسی کرپشن میں ملوث کئی میونسپل کے افسران سمت کئی سیاسی لوگوں کے نام بھی سامنے آنے کی امیدہے۔

تحقیقات

مزید : ملتان صفحہ آخر