ظاہر پیر،چھاپہ،پکڑ دھکڑ،پولیس تشدد سے مزدور ہلاک،4اہلکار معطل
ظاہرپیر(نامہ نگار) تھانہ ظاہر پیر کے چھاپے کے دوران ایک شخص پر مبینہ تشددکیا گیا جس سے 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیاتفصیلات (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کے مطابق پولیس تھانہ ظاہر پیر نے ججہ عباسیاں میں تاش کھیلتے افراد پر چھاپہ مارا تاش کھیلتے افراد کی گرفتاری کے دوران مبینہ تشدد سے 55 سالہ محمد سلیم جاں بحق ہوگیا, مرنے والے شخص کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ میرا والد فصل کی نگرانی کر رہا تھا کہ غلام محمد اے ایس آئی نے تین دیگر پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی موت ہوگئی , مرنے والے شخص کے بیٹے نے پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ ظاہر پیر میں درخواست جمع کرادی اس حوالے سے ایس ایچ او ظاہرپیر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے مدعی کی درخواست پر کارروائی کررہے ہیں میرٹ پر تفتیش ہوگی وقوعہ کی اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی صدر رحیم یار فرخ جاوید ڈی ایس پی لیاقت پور دستگیر خان بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ورثاء کی بڑی تعداد تھانہ کے باہر جمع ہوگئی جسکے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔
مزدور ہلاک