ڈسٹرکٹ بارز الیکشن ،ملتان وہاڑی ،ڈیرہ بہاولپور ،خانیوال ،رحیم یار خان ،مظفر گڑھ ،لیہ،راجن پور ،لودھراں ،ناظم خان ،شکیل تارڑیا ،سرکھوسہ میاں اظہر عباس ،حسان مصطفی ،مہر اعجاز ارشد اسلم ،سخاوت بخاری ،راؤ خلیل ،صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بارز الیکشن ،ملتان وہاڑی ،ڈیرہ بہاولپور ،خانیوال ،رحیم یار خان ،مظفر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں وکلاء گرینڈ الائنس کے حمایت یافتہ محمد ناظم خان 1162 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر افضل بشیر انصاری598 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تفصیل کے مطا بق ڈسٹرکٹ بار(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے میں الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق گرینڈ الائنس کے حمایت یافتہ محمد ناظم خان 1162 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مدمقابل امیدوار ارباب احمد سید نے981 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدے پر محمد احمد بابر سوئیکارنو 1035 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل امیدواروں راشد بشیر خان سنگلا نے 490، ثاقب نعیم چودھری نے 294اور اقبال حسین کشفی نے 282 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر افضل بشیر انصاری598 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس عہدے پر دیگر امیدواروں اظہر حیات بلوچ نے 554، فیاض منصب سکھیرا نے 531، چودھری زاہد حسین نے 281 اور محمد احمد نور المبین خاکوانی نے 190 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ لائبریری سیکرٹری کے عہدے پر سکینہ منیر 743 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقامل امیدواروں مہر محمد شہزاد سیال 419 ووٹ، ملک محمد عمران بھٹہ نے 488 ووٹ اور شیخ محمد ہارون نے 407 ووٹ حاصل کئے ہیں نیز جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر رابعہ اشرف قریشی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ۔ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر سکینہ منیر743 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائی ہیں۔ مدمقابل امیدوار مہر محمد شہزاد سیال419 ،ووٹ ملک محمد عمران بھٹہ 488 ووٹ اور شیخ محمد ہارون407 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر افتخار احمد قریشی نے1154ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ مدمقابل امیدوار عمیر رزاق بھٹی نے 925ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں امیدواروں اور ان کے حامیوں نے کامیابی پر جشن منایا اور انتخا بی نتا ئج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کو ان کے حامیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا اور پھولوں کے ہار پہنائے نیز نعرے بھی لگائے جبکہ حامی سینئر وکلاء کو بھی کندھوں پر اٹھا لیا گیا جبکہ وکلاء ڈھول کی تھا پ پر رقص بھی کرتے رہے ہیں۔

بہاولپور،خانیوال،شجاع آباد،جلالپور پیروالا، لودھراں احمد پور شرقیہ، ڈیرہ، کبیروالا،منڈی یزمان،جام پور، کروڑ لعل عیسن،راجن پور،میلسی،چوک مہر پور،ہارون آباد،لیاقت پور،وہاڑی،رحیم یار خان(نمائندگان پاکستان) شجاع آباد بار انتخابا ت میں راناطفیل احمد نون 35ووٹوں کی برتری سے(بقیہ نمبر2صفحہ12پر )

تیسری بار مسلسل صدربارمنتخب ہوگئے ہیں جنرل سیکریٹری کی نشست پر جام مدنی25ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے ہیں راناطفیل احمد نون نے 138جبکہ ان کے مد مقابل میاں عمران اشرف بودلہ نے 103ووٹ حاصل کئے اس طرح رانا طفیل احمد نون 35ووٹوں کی برتری سے صدر بار منتخب ہو گئے ۔ جنرل سیکرٹری کی نشت پر جام مدنی نے 133وو ٹ ان کے مد مقابل عدیل خان لنگاہ 108ووٹ حاصل کیئے اسطرح 25ووٹوں کی برتری سے جام مدنی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ جوائنٹ سیکرٹری نشست پر نادر اقبال کامیاب قرار پائے ہیں اس موقع پر نو منتخب صدر بار رانا طفیل احمد نون نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے حقوق کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاؤں گا۔ اور وکلاء کالونی کے لئے بھر پور جدوجہد کروں گا۔ میں تمام وکلاء بھائیوں کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے مسلسل تیسری بار صدر بار منتخب کیا ہے۔جلالپور پیروالا سے نامہ نگار کے مطابق بار ایسوسی ایشن جلالپور کے سالانہ انتخابات میں اسلم خان بلوچ صدر اور ملک عبداللہ بھٹہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ بار کے 190 ووٹر ممبران میں سے 180 نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ صدارتی نشست پرکامیاب امیدوار اسلم بلوچ کو 91 جبکہ مدمقابل جام سلیم اختر درِگ کو 86 ووٹ ملے 3 ووٹ بوگس قرار پائے، جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہونے والے ملک عبداللہ بھٹہ نے 82، جبکہ مدمقابل امیدوار خالد منیر گھلو نے 77 اور ملک بلال سندیلہ نے 20 ووٹ حاصل کئے ایک ووٹ بوگس قرار دے کر مسترد کر دیا گیا،دیگر نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، کامیابی کے بعد اسلم بلوچ اور عبداللہ بھٹہ کے حامیوں نے جشن منایا اور کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے،حامی وکلا میں سے بعض نے ایم این اے رانا قاسم نون کے حق میں نعرے بازی بھی کی، بعد ازاں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر اسلم خان بلوچ نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر ایم این اے رانا قاسم نون، چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان محمد عباس بخاری اور وکلا کے شکر گذار ہیں، نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک عبداللہ بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن میں منتخب جنرل سیکرٹری تمام وکلا کا نمائندہ ہوتا ہے ووٹ نہ دینے والوں سے بھی غیر جانبدارانہ رویہ رکھوں گا۔علاوہ ازیں ڈسٹر کٹ با ر لو د ہر ا ں کے ا لیکشن میں را ؤ خلیل ا حمد 158 ووٹ لیکر صدر ڈ سٹر کٹ با ر لو د ہر ا ں منتخب ہو گئے اور سر دا ر کا مر ا ن خا ن 211 ووٹ لیکر جنر ل سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ر لو د ہر ا ں منتخب ہو گئے ا نہیں شا ند ا ر کا میا بی پر ا یڈ و کیٹ حا رث خا ن اور دو ست ا حبا ب نے مبا ر کبا د پیش کی ہے ۔جبکہ بار الیکشن احمدپورشرقیہ میں سردار نذرحسین اسلم صد ر، اور میاں عبدالمنعم ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔صدر اورجنرل سیکرٹری کے عہد وں کے ون ٹو ون مقابلہ تھا۔ نتائج کے مطابق سردار نذرحسین اسلم نے 236ووٹ ، جبکہ اُن کے مد مقابل اُمیدوار حاجی شبیر مسعود ایڈووکیٹ نے 122 ووٹ حاصل کئے۔جبکہ جنر ل سیکرٹری کے عہد ہ پر میاں عبدالمنعم ایڈووکیٹ 188 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ اُن کے مقابلہ پر مجیب الرحمان مڑل ایڈووکیٹ نے 162 ووٹ حاصل کئے ، محمد اسلم سیال 206 ووٹ لے کر نائب صدر ، محمد حبیب الرحمن خان بلوچ 167 ووٹ لے کرجوائنٹ سیکرٹری، رانا عد نا ن سلیم 177 وو ٹ لے کر لائبریری سیکرٹری ، جبکہ پر وین عطاء ملک 193 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق یزمان میں بار ق ، ن پر بھاری ہوگئی تفصیل کے مطابق یزمان بار کے سا لانہ انتخا بات 2019-20کے لئے ق لیگ نے ن لیگ کے مقا بلے میں میدان مار لیا ہے۔نتائج کے مطابق صدا رت کے عہدہ کے لئے ق لیگ کے حمایت یا فتہ امید وار چوہدری محمد افضل دیول ایڈووکیٹ اپنے مد مقابل ن لیگ کے حمایت یا فتہ امید وار شاہد رشید چوہدری ایڈووکیٹ سے کانٹے دار مقابلے میں دو ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔ جبکہ ق لیگ کے ہی حمایت یا فتہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر عمر حیات قریشی ایڈووکیٹ نے اپنے مد مقا بل ن لیگ کے حما یت یا فتہ محمد اختر رامے ایڈووکیٹ کے مقا بلے میں چا لیس وو ٹوں کی بر تری سے میدان مار لیا۔ پو لنگ انتہائی خوشگوار اور پر سکون ما حول میں مکمل ہوئی۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی کام یاب امید واروں کے حامیوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی۔ فضا زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ دریں اثناء پنجاب با ر کونسل کے ہدایت کی روشنی میں دیگر علاقوں کی طرح جام پور بار کونسل کے الیکشن منعقد ہوئے ۔ اے جی ایل گروپ کے ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ۔ وائی ایل ایف کے جام گاظم گڈن کے درمیان مقابلہ ہوا۔جس میں بار کونسل کے دو سواڑتالیس ووٹرز میں سے دو سوکے قریب ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استمعال کیا۔ پولنگ صبح نو بجے شروع ہو کرکے شام چار بجے تک جاری رہی۔ الیکشن بورڈ کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق اے جی ایل گروپ کے صدر کے امیدوا ر ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ نے ایک سو انتالیس ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل جام کاظم حسین گڈن نے 68 ۔ ووٹ حاصل کیے۔ بورڈ کے مطابق اے جی ایل گروپ کے ملک اعجاز احمد راں نے71۔ ووٹوں سے برتری حاصل کی۔ جنرل سیکرٹری پر اے جی ایل گروپ کے حافظ شاہد حسین سومرہ نے ایک سو چوالیس ۔ جبکہ وائی ایل ایف کے بشیر احمد احمدانی نے 62۔ ووٹ حاصل کیےْ ۔ نائب صدر پر عشرت حسین درانی نے 148۔وائی ایل ایف کے اعظم مستوئی نے 49۔ ووٹ حاصل کیے۔جوائنٹ سیکرٹری پر وسیم عباس ڈاہا نے ۔127۔فلک شیر احمدانی نے ۔79۔ ووٹ حاصل کیے۔فنانس سیکرٹری عصمت اللہ نے 148۔ووٹ حاصل کیے جبکہ اکبر خان پچاس اے جی ایل گروپ کے حفیظ اللہ سنجرانی نے ایک سو اکیس جبکہ افضل نے 77 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سابق صدر بار جام پور جام ناصر حسین برڑہ نے رزلٹ کا اعلان کیا۔ کل مورخہ چودہ جنوری کو جام پور با ر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار لیہ کے الیکشن برائے سال 2019۔20ء ارشد اسلم خان ایڈووکیٹ صدرعزیر مہدی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب، گذشتہ روز ہونے والے ڈسٹرکٹ بار لیہ کے لئے الیکشن کے لئے امیدوار برائے صد ر مہر ارشد اسلم سیہڑ کا مقابلہ شیخ جاوید اختر سے جبکہ جنر ل سیکرٹری کی نشست پر ملک واحد بخش کارلو کا مقابلہ عزیر مہدی قریشی کے درمیان ون ٹو ون تھا جس میں سردار ارشد اسلم خان سیہڑایڈووکیٹ نے 342ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے رنر ا پ شیخ جاوید اختر ایڈووکیٹ نے 253ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کی نشست پر عزیر مہدی ایڈووکیٹ نے 304واحد بخش کالرو نے 288ووٹ حاصل کئے ،613وکلا ء4 ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،جن میں 18ووٹ مسترد ہوئے ملک ذوالفقار علی اولکھ ایڈووکیٹ نائب صدر، مس ثوبیہ شاہین ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، محمد عطا اللہ فنانس سیکرٹری، ملک حفیظ اللہ کارلو لائبریری سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے الیکشن کمیٹی کے فرائض میاں نور الہی ایڈووکیٹ چیئر مین ، شیخ ذوالفقار علی، چوہدری امجد علی کھکھ ، ا?غاامام رضا، راؤ طارق عزیز، سید تو قیر حسین شاہ ایڈووکیٹس بطور ممبران فرائض سرانجام دیا،تحصیل بار کروڑ میں محمد صدیق اکبرل کھرل صدر،عامر اسلم خان شہانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل بارایسوسی ایشن کروڑ لعل عیسن کے سالانہ الیکشن میں عارف دستی ایڈووکیٹ نے92ووٹ لئے انکے مدمقابل صدیق اکبر ایڈووکیٹ نے94ووٹ لیکر دوووٹوں کی برتری سیصدر ملک وقاص بشیر نے 89ووٹ حاصل کئے انکے مدمقابل عامراسلم شاہانی ایڈووکیٹ97ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انکی کامیابی پر حامی وکلاء نے جشن منایا اورہارپہنائے اورمبارکباددی واضح رہے کہ الیکشن میں دلچسپ صورتحال سامنے آئی ایک پینل کاصدر اوردوسرے پینل کاجنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار 2019کے الیکشن کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا‘بارش اور سردی کی شدت کے باوجود ممبران کی بڑی تعداد علی الصبح ضلع کچہری پہنچ گئی چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمدطارق نوناری اور ارکان رانا کاشف، جام سجاد احمد جونا اوررانا ضیاء الرحمن نے کاسٹنگ مہارت سے مکمل کروائی اس دوران دونوں گروپوں کا جوش اور جذبہ د یدنی تھا پولنگ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوئی اور شام ساڑھے چار بجے تک بغیر ک سی وقفے کے جاری رہی امیدوار پولنگ بوتھ کے باہر مسلسل کنویسنگ میں مصروف رہے اس بار پولنگ اسٹیشن میں چار بوتھ بنائے گئے تھے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے وقفے وقفے سے بارش نے اس منظر کو مذید خوبصورت بنادیا تھا ڈسٹرکٹ بار کے صدر اجمل بھٹہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد بھی الیکشن کی نگرانی پر موجود رہے نماز کے وقفے میں ووٹرز کے لئے بریانی کے بکس تقسیم کئے گئے پولنگ میں خواتین ووٹرز بھی پر جوش تھیں پہلا ووٹ سینئر رکن پیر احمدشاہ کھگہ نے ڈالا۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بار ایسوسی ایشن میلسی کے الیکشن میں فرینڈز گروپ کے ملک اختر حسین صدراور چوہدری حسن محمود شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے چیئرمین الیکشن کمیٹی مہر ظفر اقبال احمد کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق میلسی بار کیلئے فرینڈز گروپ کے صدارت کے امیدوار ملک اختر حسین نے 232 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مد مقابل وکلاء اتحاد گروپ کے میاں محمد اقبال نے 144 ووٹ حاصل کیئے جبکہ فرینڈز گروپ کے ہی چوہدری حسن محمود شہزادنے جنرل سیکرٹری کی نشست پر 192 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل رانا شہریار خان 183 ووٹ حاصل کر سکے ،نائب صدر کیلئے فرینڈز گروپ کے محمد سجاد احمد بھٹی نے 204 ان کے مد مقابل راؤ محمد الرحمان نے 161 ووٹ لیئے جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فرینڈز گروپ کے راؤ نوید انجم نے 192 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کی مد مقابل مس شاہدہ گیلانی 178 ووٹ لے سکیں ، لائبریری سیکرٹری کیلئے سید احمد عباس شاہ نے 216 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل چوہدری شاہد ندیم کو 146 ووٹ ملے ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر وکلاء اتحاد گروپ کے سید تاثیر حسین شاہ نے 194 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل محمد افضل وریا 161ووٹ حاصل کر پائے ،ممبران مجلس عاملہ محمد اختر ننگانہ، حافظ محمد ارشد، مظاہر حسین کھچی، ظفر اقبال سگو اور محمد اسحاق پنیاں منتخب ہوئے یوں فرینڈز گروپ نے میلسی بار کے الیکشن میں میدان مار لیا اور مد مقابل وکلاء اتحاد گروپ کے حصے میں صرف فنانس سیکرٹری کی ایک نشست آئی ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ بارایسویسی ایشن راجن پور کے سالانہ انتخابات میں، سیدسخاوت حسین بخاری ایڈووکیٹ 220 ووٹ لے کر سال 2019 ء کیلئے صدر بار منتخب اُن کے مدِمقابل کنور جمال اختر ایڈووکیٹ نے 178 ووٹ حاصل کئے چوہدری عباداللہ انجم ایڈووکیٹ 226ووٹ لے کرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اُن کے مد مقابل سعید بٹوانی ایڈووکیٹ نے 171ووٹ لئے جیتنے والے وکلاء گروپ کے حامیوں کا ضلع کچہری میں خوب جشن منایا،مٹھائیاں بھی تقسیم ڈسٹر کٹ بارکے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ صبح نوبجے سے شام چاربجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی ،اس موقع پر پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ضلع کچہری میں پوری طرح چوکس رہے شام چا ر بجے کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوا نتائج کے مطابق سید سخاوت حسین بخاری ایڈووکیٹ سال 2019 ء کیلئے صد ر جبکہ چوہدری عباداللہ انجم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔مظفرگڑھ سے بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر کے مطابق مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مسلسل گزشتہ دو سالوں سے معمولی ووٹوں کے فرق سے ہارنے والے صدارتی امیدوار مہر اعجاز احمد نے اس سال میدان مار لیا،مہراعجاز ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور ظفر اقبال انصاری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سالانہ انتخابات میں صدر کے عہدے پر مہر اعجاز احمد نے 475 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی. فرحان منظور خان 319 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ محمد سلیم خان پتافی نے 36 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی. جنرل سیکریٹری کے عہدے پر ظفر اقبال انصاری 450 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل زبیر احمد خان سہرانی 387 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،فنانس سیکرٹری کے عہدے پر محمد عمیر مصطفی بلوچ نے 543 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ان کے مدمقابل محمد جاوید اقبال 281 ووٹ حاصل کرسکے،نائب صدر کے عہدے پر شیخ ایاز محمود 549 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،نائب صدر کے عہدے پر رانا محمد قاسم 269 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لائبریری سیکرٹری کے عہدے پر شمسہ کنول نے 471 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی مخالف امیدوار انعم عدیل نے 362 ووٹ حاصل کیے.جوائنٹ سیکرٹری رائے اعزاز پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے. واضح رہے کہ اس سے قبل مسلسل گزشتہ 2 سالوں میں ہونے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے انتخابات میں مہر اعجاز احمد معمولی ووٹوں کے فرق سے ہارتے رہے ہیں اور انہوں نے مسلسل تیسرے سال بھی صدارت کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے. بار انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کچہری میں تعینات رہی. انتخابات کے موقع پر 1033 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا.میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے سالانہ الیکشن میں سید شاہد منظور شاہ ایڈووکیٹ 240ووٹ لے کر صدر منتخب مدمقابل امیدوارمہر آفتاب دولو 165ووٹ حاصل کرسکے نائب صدر کی نسشت پرچوہدری شاہد اقبال آرائیں 200ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئے مدمقابل امیدوار راؤ نوید الحئی 178ووٹ حاصل کرسکے جنرل سیکرٹری نشست پر چوہدری محمد خالد آرائیں221ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے مد مقابل امیدوار ملک محمد شریف بھارہ182ووٹ حاصل کرسکے جوائینٹ سیکرٹری کی نشست پر عدنان سردار لائیبریری کی نشست پر جام محمد شعبان ثاقب ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر صفدر علی لاشاری ،مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر چوہدری عمران طارق جٹ ،حنیف حمید مٹو،مہر فخرزمان لک ،شیخ محمد سہیل اطہر ،رانا طارق محمود ،چوہدری محمد حارث طاہر ،عظیم بخش انصاری کامیاب قرار پائے ،نتائج کا علان ہوتے ہی جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا الیکشن میں 405ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں محمد یاسر کھوسہ 520 ووٹ لے کر صدر اور415 ووٹ لے کر سید محمد طیب کلیم شاہ بخاری جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ بار نائب صدر کے عہدہ پر آغا علی عاصم 549ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جوائنٹ سیکرٹری دلدار احمد چنگوانی 390 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی فنانس سیکرٹری آغا حسین احمد440 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور لائبریری سیکرٹری و ممبران مجلس عاملہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں کامیاب امیدواروں کے حامیوں کے بھنگڑے ،جئے بھٹو کے نعرے، پھولوں کے ہار پہنائے اور ایک دوسرے مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ ہو ئی پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی ووٹوں کی گنتی کے بعد چیئر مین الیکشن کمیشن جاوید اقبال ملک آرائیں ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کرتے ہو ئے بتایا کہ صدر کے عہدہ پر کامیاب ہو نیوالے یاسر کھوسہ 520 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل امیدوار سلیم رضا کاکڑنے 249 ووٹ لئے، نائب صدر کے عہدہ پر آغا عاصم علی 549ووٹ لے کے کامیاب ہو ئے ان کے مد مقابل ہارنے والے امید وارفیض رسول نے 203 ووٹ لئے اس طرح جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرسید محمد طیب کلیم شاہ بخاری 415 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے مدمقابل ہارنے والے امیدوار جہانگیر شاہ نے 355ووٹ لئے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر دلدار احمد چنگوانی 390 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے مدمقابل ہارنے والے امیدوار طاہر گورمانی نے 357ووٹ لئے فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر آغا حسین احمدننھا440 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے جبکہ اس کے مد مقابل رانا سیف اللہ نے 310ووٹ حاصل کئے جبکہ لائبریری سیکرٹری ملک عباس حیدر چنڑ ایڈووکیٹ اور مجلس عاملہ کے اراکین راجہ سلیم اختر ،محمود نواز خان بابر،میاں محمد بشیر حجبانی،محمد ساجد خان ایڈووکیٹ ،حیدر کفایت علی عباسی ،مرزا محمد ادریس ،محمد بخش ،طالب حسین ،اعجاز حسین جتوئی ،غضنفر عباس خان پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں نو منتخب بار صدر ،بار جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کو سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ ،سابق بار صدر بہرام خان بزدار ، غلام فرید جتوئی ،محمود اختر پرویز و دیگر نے مبارکباد دی اس موقع پر جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے اور مٹھائی بانٹی گئی ۔ ڈسٹرکٹ بار بہاولپور کے انتخابات 2019ء، میاں محمداظہر صدر، شیراز احمدبری جنرل سیکریٹری منتخب،ڈسٹرکٹ بار بہاولپور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019ء گزشتہ روز منعقد ہوئے۔ پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی۔ عہدہ صدارت کے لئے میاں محمداظہر اورصاحبزادی سائری عباسی کے مابین ون ٹوون مقابلہ تھا۔ کل 707ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 13ووٹ مسترد ہوئے۔عہدہ صدارت پر میاں محمداظہر نے651ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ سائرہ عباسی ایڈووکیٹ نے43ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکریٹری کی نشست کے لئے شیراز احمدبری، رائے فہد محمود اوررفعت یاسمین میں مقابلہ تھا، شیراز احمدبری 486ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، اْن کے مدمقابل رائے فہد محمود نے 63جبکہ رفعت یاسمین نے 142ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کے عہدہ کے لئے میاں محمدنجم اور محمداشرف کے مابین ون ٹو ون مقابلہ تھا،میاں محمدنجم نے 412ووٹ ووٹ حاصل کرکے بطورنائب صدر کامیابی حاصل کی،اْن کے مدمقابل محمداشرف نے 272ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدہ کے لئے جمیلہ ناز خان اور سرداررضاحسین لودھی مدمقابل تھے،رضاحسین لودھی 541 ووٹ حاصل کرکے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے، اْن کی مدمقابل جمیلہ ناز نے 155ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار بہاولپور کی خازن کی نشست پر وسیم اختر، لائبریری سیکریٹری کے عہدہ پر عابد مسعود خان، آڈیٹر کے عہدہ پر رشید اختراور ممبران ایگزیکٹو کی نشستوں پرخالدعباسی‘ بابرخان‘ محمدشوکت‘قاضی مختیاراحمد‘غلام محمدلودھرا‘راؤظفرنواز‘ حافظ محمداسلام‘ تنویراحمدبھٹہ‘ خالدمحمود‘عبدالصمدبلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔کبیروالا،بارہ میل سے تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے الیکشن میں گرینڈ لبرل لائرز ویلفیئر الائنس کے نامزد امیدوار کامیاب ہوگئے،خالد محمود خان موہل صدر اور چوہدری سلمان خورشید اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے نئے عہدیداران کے چناؤ میں ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان کی زیر قیادت گروپ گرینڈ لبرل لائرز ویلفیئر الائنس کے نامزد امیدواران بھاری ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے منتخب ہوگئے ہیں ۔چیئرمین الیکشن بورڈ راؤ طارق اقبال ایڈووکیٹ نے ممبران الیکشن بورڈ مہر امتیاز احمد مرالی اور چوہدری قیصر عباس سہو کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے گرینڈ لبرل لائرز ویلفیئر الائنس کے نامزد امیدواران خالد محمود موہل اپنے مدمقابل چوہدری غلام مصطفےٰ کو 54ووٹوں سے صدر اور چوہدری سلمان خورشید اعوان اپنے مدمقابل امیدوار سہیل انجم سہو کو 88ووٹو ں سے شکست دیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر منتخب ہونیوالے عہدیداران میں عبدالقیوم خان زمری نائب صدر ،سردار شوکت علی ڈوگر جوائنٹ سیکرٹری ،رانا نثار احمد سکھیرا لائبریری سیکرٹری ،ملک خضر حیات کھوکھر فنانس سیکرٹری ، فیاض اسلم چوہدری ،ملک آفتاب احمد کھوکھر،مہر شوکت حیات ہراج ،مہر سکندر حیات سیال ،سید طاہر عباس گردیزی ،ملک شفیق الرحمن خان پنیاں ، سید عمران حیدر نیئر ممبران مجلس شامل ہیں ۔ایک ووٹ کے فرق سے جیتنے والے سید عمران حیدر نیئر لائرز گرینڈ الائنس کے نامزد امیدوار تھے۔جیت کا اعلان ہوتے ہی گرینڈ لبرل لائرز ویلفیئر الائنس کے حامیوں نے اپنے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی میں ڈھولک کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ گرینڈ لبرل لائرز ویلفیئر الائنس کے قائدین ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں،رانا عمردراز خان ،مہر اورنگزیب گھبیسر،راؤ طارق اقبال،ملک اقبال ظفر سمیجہ ،مہر امتیاز حسین مرالی ،حاجی سعید احمد خان بھٹہ ،مسعود پرویز خان بھٹہ ،حاجی جاوید احمد گوندل،راؤ اطہر جاوید ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور گروپ کی کامیابی پر تمام ممبران کو مبارک باد دی ہے۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے الیکشن میں چوہدری اعظم ایڈووکیٹ گروپ نے میدان مار لیا ،محمد خان کلو ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن ہارو ن آباد کے صدر جبکہ ملک ثاقب کریم اعوا ن ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے سال 2019کے الیکشن میں محمد خان کلو ایڈووکیٹ 93ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل راؤ رفیق احمد ایڈووکیٹ 81ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح ملک ثاقب کریم اعوان ایڈووکیٹ 89ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری جبکہ ان کے مد مقابل مجاہد اقبال مہر ایڈووکیٹ 85ووٹ حاصل کر سکے جیتنے والے پینل کے وکلاء اور حامیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں یاد رہے بار ایسوی ایشن ہارون آباد کے باقی عہدیداران پہلے ہی بلا مقابلہ ہی منتخب ہوچکے ہیں ۔لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے انتخابات میں ایم اے رشید رحمانی گروپ کے قاری سعید احمد مسلسل تیسر ی بار صدر منتخب ہوگئے ۔ جبکہ وکلاء اتحاد گروپ کے محمد احمد چانڈیہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ بارایسوسی ایشن نعیم اصغر باجوہ کے مطابق قاری سعید احمد نے 174جبکہ ان کے مدمقابل وکلاء اتحاد گروپ کے رئیس اقبال ڈاہا نے 150ووٹ حاصل کئے۔ وکلاء اتحاد گروپ کے محمد احمد چانڈیہ 166جبکہ ان کے مدمقابل ایم اے رشید رحمانی گروپ کے اشفاق حسین ملانہ ایڈووکیٹ 158ووٹ حاصل کرسکے ۔دیگر عہداران میں قاضی محمد سمیع نائب صدر ،سعدیہ عمران چوہدری جوائنٹ سیکرٹری منتخب قرار پائے ۔ قمرسہیل چوہدری ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں۔دریں اثناء وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق شکیل تارڑ صدر اور علی اعجاز چودھری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے علاوہ ازیں کوٹ ادو میں ملک احسن صدر جبکہ زاہد چانڈیہ جنرل سیکرٹری بن گئے بعدازاں رحیم یار خان میں آخری اطلاعات تک حسان مصطفیٰ صدر کی دوڑ میں آگے تھے جبکہ عمران اشرف سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر