ملتان،ڈسٹرکٹ بار الیکشن کی جھلکیاں

ملتان،ڈسٹرکٹ بار الیکشن کی جھلکیاں

ملتان (ضیاء الحق خان سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

تک جاری رہی اس دوران ایک بجے سے 2 بجے دوپہر تک نماز و کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ * امیدواروں کی جانب سے پولنگ کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے جن میں ووٹرز کی رہنمائی کے ساتھ ان کے لئے کھانے اور چائے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔* امیدواروں کی جانب سے بزرگ اور خواتین ووٹر ز کو لانے اور لے جانے کے لئے گاڑیوں کا بھی انتظا م کیا گیا تھا۔* الیکشن بورڈ کی جانب سے ووٹرز کے پاس اصل شناختی اور بار کونسل کارڈز نہیں ہونے پر کئی ممبران کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔* الیکشن بورڈ کی جانب سے ووٹرز کارش بڑھنے پر سپورٹرز کو باہر جانے کے اعلان بھی کئے گئے جبکہ خلاف ورزی پر کچھ وقت کے لئے پولنگ بھی روک دی گئی۔ *بعض امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے پولنگ احاطہ میں داخل ہونے کی خلاف ورزی کرنے پر وکلاء کے مابین معمولی تلخ کلامی بھی ہوئی۔ * پولنگ کے موقع پر روایتی گہما گہمی بھی دیکھنے میں آئی اور ووٹرز ایک دوسرے سے ملتے رہے جبکہ خواتین ووٹرز کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔*پولنگ کے موقع پر کئی خواتین ووٹرز اپنے کمسن بچوں کوبھی ساتھ لائیں اور انھیں دیگر وکلاء سے ملواتی رہیں۔* خواتین سپورٹرز کی بڑی تعداد صبح سے انتخابی مہم چلاتی رہیں جبکہ ووٹوں کی کی گنتی موجود رہیں۔* ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے ووٹ نمبر کی تصدیق کے لئے کمپیوٹرائزڈ فہرست بھی تیار کی گئی تھی اور وکلاء کی رہنمائی کے لئے عملہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔* انتخابات میں ظابطہ اخلاق کے برعکس ووٹ بھی ڈالے گئے۔*امیدواروں کی جانب سے موبائل پیغامات کیذریعے انتخابی مہم پولنگ ختم ہونے کے بعد تک جاری رہی۔* وکلاء اور شہریوں کی پولیس اہلکاروں سے پارکنگ اور دیگر معاملات پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔* پولنگ کے بعد احاطہ میں موجود وکلاء کوووٹ ڈالنے دیا گیا جبکہ تاخیر سے آنے والے وکلاء کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔* پولنگ ختم ہونے کے بعد امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ اپنے اپنے کیمپوں میں نتیجہ کے انتظار میں بیٹھے رہے۔* امیدواروں کے حامی پولنگ کے دوران نعرے بھی لگاتے رہے۔

جھلکیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر