ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ ضلع کچہری کی سکیورٹی سخت ‘پارکنگ بھی بند ‘ پولیس افسروں کا دورہ

ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ ضلع کچہری کی سکیورٹی سخت ‘پارکنگ بھی بند ‘ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری ضلع کچہری کے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

اندر اور اطراف میں تعینات کی گئی تھی اور قریبی اونچی عمارتوں و فلائی اوور پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ اس طرح داخلی راستوں پر تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ وکلاء گیٹ سے وکلاء کے علاوہ کسی بھی دیگر شخص کوداخل نہیں ہونے دیا گیا۔ دریں اثناء ضلع کچہری کے سامنے فلائی اوورکے نیچے پارکنگ بھی بند رکھنے کے ساتھ پارکنگ گورنمنٹ سول لائنز کالج میں کی گئی جبکہ پولیس افسران نے بھی ضلع کچہری کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر