ملتان ضلع کچہری کی توسیع اولین ترجیح ساتھیوں کو دھوکہ نہیں دو ں گا ،ناظم خان

ملتان ضلع کچہری کی توسیع اولین ترجیح ساتھیوں کو دھوکہ نہیں دو ں گا ،ناظم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداروں نے ضلع کچہری کی موجودہ جگہ پر توسیع، بار کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے عز م کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز نومنتخب صدر محمد ناظم خان نے کہا کہ ان کی جیت پوری بار کی جیت ہے جبکہ انہوں نے کچہری(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

بچاؤ تحریک کی کامیابی میں جس طرح کردار ادا کیا ہے اسی طرح اب کچہری کی موجودہ جگہ پر توسیع کرا کے اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ بار ان کے لئے ماں کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے اعتماد پر پورا اترا میرا فرض ہے اور کبھی بھی اس ماں سے دھوکہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب میں حصہ لینے کا ایک نکاتی ایجنڈا ضلع کچہری کی توسیع ہے اس کیلئے دو قدم آگے تو جا سکتے ہیں لیکن ایک قدم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی موجودہ قیادت کے مشن کو جاری رکھوں گا جس میں بار اور بینچ کے انصاف کی فراہمی کے لئے بہترین کردار ادا کرنے کے ساتھ وکلاء کے چیمبروں کی تعمیر اور نوجوان وکلاء سمیت تمام وکلاء کے مسائل کو حل کرانے کے لئے تمام کوششیں کریں گے اور تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اس طرح نومنتخب جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے کہا کہ ضلع کچہری یہاں سے دوبارہ منتقل نہیں ہو گی اور یہیں اس کی توسیع کرائی جائے گی۔ اس طرح ضلع کچہری کے تمام مسائل اور نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات وکلاء کی مشاورت سے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور تمام ممبران بار کے شکر گذار ہیں جن کی کاوشوں سے انہیں کامیابی ملی ہے اور بار کے تمام انتظامی معاملات کوشفاف بنانے کے اقدامات کریں گے نیز وکلاء4 کی عزت و وقار کومقدم رکھنے کے لئے ہر اقدام اٹھایا جائیگا۔
ناظم خان