ہیروئن برآمد ‘ ملتان ائیر پورٹ سے مسافر گرفتار
ملتان (وقائع نگار) انٹی نارکوٹکس نے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دوران چیکنگ مسافر کو حراست میں لیکر قبضے سے ہیروئن برآمد(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کرلی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ انٹی نارکوٹکس نے محمد اسلام نامی مسافر کو ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے حراست میں لیا۔جو پشاور کا رہائشی ہے قور سعودی عرب جارہا تھا۔دوران تلاشی ملزم سے ہیروئن شیمپو، شربت اور آئل میں ملا کر سمگلنگ کی کوشش کر رہاتھا۔جن کو قبضے میں لے لیا گیا اور وزن کرنے پر تین کلو نکلا۔ انٹی نارکوٹکس کے مطابق لیبارٹری کی جانچ کے بعد ہیروئن کے وزن کا درست اندازہ ہو گا۔