ایم پی اے پر تشدد کاالزام ‘ ملزموں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایم پی اے پر تشدد کاالزام ‘ ملزموں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ایم پی اے مظہر عباس راں پر محبوس رکھ کر تشدد کرنے کا الزام عائد کرنے والے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ملزموں کا مزید ایک روز جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قادر پور راں کی جانب سے دو روز قبل ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزموں محمد اقبال اور قسور عباس کو جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا تھا جنہوں نے ایم پی اے مظہر عباس راں پر اپنے ڈیرے پر رکھ کر تشدد کرنے اور جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کا الزام عائد کیا تھا جن کو گزشتہ روز دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے برآمدگی کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ملزموں کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔اس موقع پر ملزمان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے اعلی افسران تھانہ قادرپورراں کے دورہ پر آئے جنہوں نے انہیں بے قصور قرار دیا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے ان کے بے قصور ہونے بارے عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر