ملتان‘ نومبر میں ناقص کارکردگی پر13 سکول سربراہوں کیخلاف کارروائی شروع ‘وضاحت طلب

ملتان‘ نومبر میں ناقص کارکردگی پر13 سکول سربراہوں کیخلاف کارروائی شروع ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)نومبر میں خراب کارکردگی دکھانے والے 13سکول سربراہوں کے خلاف کارروائی شروع، وضاحت طلب کرلی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

گئی، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا امکان ہے،تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن ملتان نے وزیر اعلیٰ روڑ میپ میں خراب کارکردگی دکھانیوالے سکول سربراہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ سی ای او شمشیر خان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلوں کے مطابق ملتان کے 13بوائز او ر گرلز سکولوں کے سربراہوں کو کل 14جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں گورنمنٹ ہائی سکول لاڑ، ہائی سکول چک 7ٹی، ہائی چک جھلر، ہائی سکول خواجہ ملتان، ہائی سکول عنایت پور، ہائی سکول مدینہ کالونی ملتان ،گرلز سکولوں میں ہائی سکول مخدوم رشید، ہائی سکول لوٹھر، ہائی سکول ایم سی باغ بیگی شامل ہیں ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان سکولوں کے سربراہوں نے تعلیمی معیار بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ باربار کی نشاندہی کے باوجود ادارے پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا۔ اس لئے 14 جنوری کو حاضر ہوکر وضاحت پیش کریں۔ ناکام ہونے کی صورت میں پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازکردیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر