سبریمالامندر میں داخل ہونیوالی دوخواتین دھمکیوں کے بعد پناہ کی متلاشی

سبریمالامندر میں داخل ہونیوالی دوخواتین دھمکیوں کے بعد پناہ کی متلاشی

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کیرالہ کے سبریمالا مندر میں داخل ہونے والی دو خواتین دربدر ہو گئیں اور ہندو انتہا پسندوں کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

دھمکیوں کے بعد ان سے چھپتی پھر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے خواتین کے داخلے کے حوالے سے حکم نامے کے بعد سبریمالا مندر مزید متنازع ہو گیا، اس فیصلے کے فوراً بعد ریاست کیرالہ میں پرتشدد فسادات پھوٹ پڑے۔سیکڑوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عورتوں کے مندر میں داخل ہونے سے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھس پہنچی ۔اس تمام صورتحال کے باوجود مندر میں داخل ہونے والی دونوں خواتین بندو اور کناکا پر جوش ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں ، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمیں عبادت کے لئے مندر جانا ہے۔نا معلوم جگہ سے بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمیں حکام پر پورا یقین ہے، حکومت نے ہماری جان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ ہمیں با حفاظت ہمارے گھروں تک لوٹائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر