ملاوٹ زدہ احتساب کا سہارا لیکر اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا جا رہاہے ‘ دوست کھوسہ
ڈیرہ غازیخان‘درہمہ( بیورورپورٹ‘نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار)مہنگائی ،بے روزگاری کے سونامی میں ادویا ت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کہاں کی تبدیلی ہے ۔نااہل حکومت اپنی ناکام کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ملاوٹ زدہ احتساب کا سہارا لے کر اپوزیشن کو ٹارگٹ کر رہی ہے ۔پاکستان پیپلز(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
پارٹی کے دور حکومت میں عوام کوریلیف ملا۔مستقبل پیپلز پارٹی کا بلاو ل بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر پیپلز پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بناؤں گا ۔پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور جیالے میری سیاسی قوت آصف علی زرداری اور بلاو ل بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد مضبوط اور متحد پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کیلئے لوہے کاچنا ثابت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے پی پی کارکنوں کے ہمراہ صحافیوں سے کھوسہ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کو متحرک فعال اور مضبوط کرینگے ۔ڈیرہ غازیخان شہر میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے ہر مقام پرنظر آئینگے ۔پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اور پارٹی کارکنوں کے شانہ بشانہ چلوں گا۔پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔مہنگائی ،بے روزگاری کے سونامی میں اب ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافہ قابل مذمت۔ تبدیلی کے دعویدار اب منی بجٹ لاکر مزید مہنگائی ان سے حکومت چل نہیں پارہی ۔نااہل حکمران اپنی نااہلی کو الزامات اور جھوٹ کی سیاست میں چھپا رہے ہیں۔موجود حکمران ناتجربہ کا روپاکستان کی سیاسی تاریخ کے ناکام ترین حکومت ہے مہنگائی کا سونامی عوام کوغرق کر رہا ہے ‘سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد خان کھوسہ نے سر گرم کارکن طارق خان جتوئی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا کہ سیاسی زندگی میں ایسی ناکام ترین وناتجربہ کار حکومت نہیں دیکھی ملک اندرونی وبیرونء طور پر انتشار کا شکار ہے جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کے نام پر بھی غیور سرائیکی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے جنوبی پنجاب کو علیحدہ علیحدہ صوبہ کا درجہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی دلانے گی وزارتوں وعہدوں کے خواہش مندوں نے جنوبی پنجاب کا سودہ کر لیا ہے نیب کو حزب مخالف رہنماؤں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے صوبائی معاملات میں مداخلت کر کے خودمختاری کی دھجیاں اڑائی جارھی ھیں مینڈیٹ چورانے والوں کا احتساب کون کرے گا انتقامی سیاست وریاستء تشدد کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ آج اربن یونین کونسل نمبر6میں دن دو بجے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب اور پارٹی آفس کا افتتاح کرینگے۔اربن یونین کونسل نمبر6کے چیئرمین سردار شیر باز خان بزدار انکے بھائی سابق پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق بار صدر بہرام خان بزدار میزبان ہونگے اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ سرداردوست محمد خان کھوسہ کا استقبال کرینگے ۔ بلاک نمبر42کنگن روڈ پر واقع پیپلزپارٹی آفس کو اور کنگن روڈ کو خیر مقدمی بینروں اور پی پی جھنڈوں سے سجاد یاگیاہے۔
دوست کھوسہ