شاہ جمال ‘ رورل ہیلتھ سنٹر سے ڈاکٹر غائب ‘ مریض جاں بحق ‘ ورثا کا احتجاج

شاہ جمال ‘ رورل ہیلتھ سنٹر سے ڈاکٹر غائب ‘ مریض جاں بحق ‘ ورثا کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں درجہ چہارم ملازمین کے ہاتھوں شہری جاں بحق ہوگیا،ایمرجنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے سے دل کادورہ پڑنے والے قائم دین کو ہسپتال لایاگیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نہ ہونے سے درجہ چہارم کے ملازمین نے مریض کو طبی امداد دیناشروع (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کردی جس سے مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نواں شہر کے رہائشی چوہدری قائم دین کو ہارٹ اٹیک ہوا جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لے جایاگیا جہاں موقع پرموجود ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض جان کی بازی ہار گیا جس پر متوفی کے لواحقین چوہدری عبدالکریم،چوہدری علی،قمر،قسور حسین،نذیراحمد،محمد ابراہیم،نفیس اقبال،محمد جنید ودیگر نے ڈاکٹرز کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ نئے پاکستان میں عملہ ہسپتال میں موجودہونا اپنی توہیں سمجھتاہیجبکہ درجہ چہارم کے ملازمین ہسپتال چلارہے ہیں اس کے علاوہ ہسپتال میں صرف دو ڈسپنسر ہیں جو مارننگ ڈیوٹی پہ ہوتے ہیں جبکہ ایوننگ اور نائٹ ڈیوٹی میں کوئی ڈسپنسر نہیں ہوتا۔گزشتہ شب ڈاکٹر جنید الماس جو کہ حال ہی میں تعینات ہوئے ہیں کی ڈیوٹی تھی مگر موصوف نائٹ ڈیوٹی پہ آتے ہی نہیں متوفی قائم دین کے لواحقین نے بتایاکہ انہوں سی او ہیلتھ سلیم لغاری کو شکائیت کی تو سی او نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو بلانے کی بجائے لیبر روم والوں کو بلوالیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
ڈاکٹر غائب