جرائم پیشہ گروپوں کی واپسی ‘ روجھان میں بڑا اکٹھ ‘ نئی حکمت عملی پر غور

جرائم پیشہ گروپوں کی واپسی ‘ روجھان میں بڑا اکٹھ ‘ نئی حکمت عملی پر غور

روجھان (نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری نے کہا ہے کہ روجھان میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے مٹھی بھر جرائم پیشہ افراد نے روجھان کا امن خراب کیا ہوا ہے اغواء برائے تاوان کی واردات پر دل کو تکلیف ہوتی ہے اپنی پارٹی کے ہوں یا اپوزیشن پارٹی کے روجھان کا ہرشھری میرے اپنے ہیں روجھان کی بدامنی کی صورتحال (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے روجھان کے کچے پناہ گزین جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے لیے وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آرپی او ڈیرہ غازی خان سے ملاقات کی اورمن پسند آفیسران تعینات کرکے روجھان کے کچے میں جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کرکے امن بحال کرنے کو کہا مگر افسوس کوئی رزلٹ نہیں نکلا پولیس روجھان میں امن بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے چھوٹو گینگ کے خلاف کیا گیا آپریشن ادھورہ چھوڑ دیا گیا چھوٹو گینگ پاک فوج کے سامنے سرنڈر کیا مگر چھوٹو گینگ کی بقایات آج بھی موجود ہے جو اغواء4 برائے تاوان کی وارداتیں کرکے علاقہ کا امن خراب کررہے ہیں جو ایک سوچی سمجھی سازش ہے شھر کے اندر آکر فائرنگ کرنا ہم پر حملے کے مترداف ہے ماضی پولیس کے تمام آپریشن جرائم پیشہ گروپوں کے خاتمہ میں ناکام ہوئے جرائم پیشہ گروپوں پر روجھان میں آپریشن ہوتا ہے تو سندھ میں جاکر پناہ گزین ہوتے ہیں اسکے علاوہ روجھان کی عوام کی اہم سہولت روجھان تا بنگلہ اچھا بھی جرائم پیشہ گروپوں کے خوف سے پولیس بنوانے میں ناکام ہوچکی ہے ہر طرف سے مایوس ہوکر مقامی افراد پر مشتمل دریائی کچہ فورس بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ مقامی افراد جرائم پیشہ گروپوں دریائے سندھ کے جزیرے نما پناہ گاہوں پر جاکر حملہ آور ہوں اور انکا خاتمہ کریں اس سلسلہ اعلی حکام سے ملاقات کرنے جارہا ہوں روجھان کے امن ومان کی بحالی کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں تمام سیکورٹی اداے اور ایجنسوں کے سربراہان سے ملاقات کرینگےء یہ بات انھوں نے مقامی افراد کے کٹھ میں سینکڑوں افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی خان مزاری سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری نے مقامی افراد سے روجھان کے کچے میں پناہ گزین جرائم پیشہ گروپوں کے خاتمہ اور اغواء4 برائے تاوان کی وارداتوں پر مکمل خاتمہ کے لیے مشاورات کیے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ روجھان کے کچے میں جرائم پیشہ افراد سے پولیس ملی ہوئی ہے انکے خاتمہ کے لیے رینجرز تعنیات کی جائے اور بعض افراد نے پی ٹی آئی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری سے کہا کہ آپ ہماری قیادت کرو روجھان کی عوام اسلحہ لے کر جرائم پیشہ گروپوں پر حملہ کرکے ان مٹھی بھر افراد کا خاتمہ کرینگے امن علاقہ کی اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری نے کہا کہ جرائم پیشہ گروپوں کے پاس جدید اسلحہ اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک ہے ان کا خاتمہ حکمت اور مضبوط کاروائی سے ہوگا انھوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہماری علاقے کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ ہے عرب امارات کے شھزادے محمد بن زید سے ملاقات میں دریائی پختہ پل کے سپر بند ،اور لنک روڈکی تعمیر کے لیے عرب امارات کی حکومت جو پاکستانی کو امدادی رقم دے رہی ہے اس میں مکمل کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ روجھان میں سیوریج اور پینے کے پانی اور ٹف ٹائیل روڈ ،سپورٹس گرونڈ۔گرلز کالج بمعہ ہوسٹل ،پبلک سکول ،اور دیگر منصوبوں پر بات کی ہے انھوں نے مذید کہا کہ روجھان میں ایم سیگ انٹرنیٹ کی فراہمی ،اوزمان اور دیگر علاقوں میں بجلی کی سہولت کی فراہمی ،اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے کوشیش کررہے ہیں جبکہ آئندہ چند دنوں میں روجھان شھر میں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہوجائے گا۔

واپسی

مزید : ملتان صفحہ آخر