ایم این اے آفس سے ’’لپ اسٹک بم ‘‘برآمد،پولیس کی دوڑیں،شہر میں ہلچل

ایم این اے آفس سے ’’لپ اسٹک بم ‘‘برآمد،پولیس کی دوڑیں،شہر میں ہلچل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا( تحصیل رپورٹر)مسلم لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر سے شاپر میں رکھا گیا بم برآمدکرلیا گیا، شاپر میں بم کی اطلاع پر خوف ہراس پھیل گیا ، ریسکیو 1122،بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو نقلی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر میں نا معلوم شخص ایک شاپر میں(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

بم رکھ کر فرار ہو گیا چند ہی منٹ بعد ایم این اے کے عملہ نے کرسی پر موجود مشکوک شاپر کو کھول کر دیکھا تو اس میں دیسی ساخت کا بنا ہوا بم جسکے ساتھ بال بیرنگ بھی نصب تھے اسے دیکھتے ہی شاپر کو فوری طور پر ڈیرہ کے سامنے خالی جگہ پر رکھ دیا گیا اور اسکی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122،فائر برگیڈ اور پولیس کو کر دی گئی لیگی ایم این اے دفتر میں بم رکھنے کی خبرپورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ریسکیو 1122کا عملہ ، اے ایس پی بورے والا آصف رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جبکہ فائر بر گیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اس موقع پر لیگی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد انکے دفتر کے باہر رکھے اس شاپر کے گرد جمع ہو گئی تا ہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس بم کو دیکھ کر اسے ناکارہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ کسی اصلی بم کی شکل کا یہ نقلی بم بنایا گیا تھا جو دیکھنے میں بم ہی معلوم ہوتا تھا لیکن اس بارودی مواد موجودنہ تھا ایک لپ اسٹک کے ساتھ شاپر میں بال بیرنگ بھر کر اسکے ساتھ باندھے ہوئے تھے جو صرف خوف و ہراس پھیلانے کے لیے تیا رکھا گیا تھا اس موقع پر لیگی ایم این اے چوہدری احمد آرائیں بھی پہنچ گئے اور انہوں نے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے شاپر رکھ کر جانے والے نا معلوم شخص کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر کے اے ایس پی بورے والاکے حوالے کر دیں۔
بم برآمد