جھگڑے پر بڑے نے چھوٹے بھائی کو مار ڈالا ،حادثات میں2جاں بحق ،1خودکشی

جھگڑے پر بڑے نے چھوٹے بھائی کو مار ڈالا ،حادثات میں2جاں بحق ،1خودکشی

میاں چنوں،چھب کلاں،راجن پور،جھوک اترا،فتح پور(نمائندگان پاکستان)جھگڑے پر بڑے نے چھوٹے بھائی کو مار ڈالا میاں چنوں،چھب کلاں سے نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی کے مطابق خون سفید ہوگیا گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تھانہ چھب کلاں پولیس نے کاروائی شروع کر دی تفصیل کے مطابق وجھیانوالہ کے علاقہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

چوک جمال 79/15پندرہ ایل کے رہایشی تصور ولد خان محمد جو کہ ریٹائرڈ آرمی ملازم بتایا جاتا ہے اپنے حاضر سروس آرمی ملازم بھائی محمد رفیق کو گھریلو جھگڑے پر بارہ بور بندوق سے فائر کرکے قتل کردیا زرائع کے مطابق پتہ چلا ہے محمد رفیق چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جس پر تصور لے پالک بیٹا اپنے چچا کو ملنے کے لئے آیا تھا جس پر تصور نے رنج منایا جس پر جھگڑا ہوگیا ریٹائرڈ فوجی تصور نے اپنے حقیقی بھائی پر فائر کھول دیا جو شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا پاس کھڑا ہوا مقتول رفیق کا بیٹا بھی زخمی ہوگیا تھانہ چھب کلاں اور ہومی سائیڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کے شواہد اکٹھے کرکے نعش تحویل میں لیلی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوانے کے بعد پولیس تفتیش شروع کردی قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور میں مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق پہلاحادثہ بنگلہ دھینگن کے قریب پیش آیا موٹرسائیکل سوار پھسل کرزخمی ہوگیا دوسرا حادثہ فاضل پور میں پیش آیا جہاں ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کاڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا اورساتھی کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تیسرا حادثہ کوٹلہ نصیر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر ویگن جوبہاولپور جارہی تھی پھسلن کے باعث سڑک سے اُتر گئی جس کے نتیجہ میں دومسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دے دی گئی ۔جھوک اتیرا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹریکٹر کی شافٹ میں چادر پھنس جانے سے بیس سالہ نوجوان جابحق نماز جنازہ ادا تفصیلات کے مطابق جھوک اترا کے نواح چاہ پھری والا کے رہائشی غلام فرید جوئیہ کے بیس سالہ نوجوان گزشتہ روز اپنی گندم کو پانی والے بور پر ٹریکٹر سے شافٹ لگا کر پانی صبح سویرے لگانے گیا دوگھنٹے کے بعد پانی والے پنکھے پر پانی آجانے سے بیس سالہ محمد نعیم نیچے بیٹھا تو چادر ٹریکٹر شافٹ سے پھنسی تو محمد نعیم کی موت واقع ھوگی وہاں پر موجود کوئی نہ ھونے سے راہگیروں نے واویلا کر کے ورثاء کو مطلع کیا جس کی نماز جنازہ گزشتہ روز دن گیارہ بجے انکے آبائی علاقے چاہ پھری والا میں ادا کی گئی جنازہ میں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پو ر ،خودکشتی یا کچھ اور معاملہ ،جواں سال لڑکی کی خود کشی ،تفصیل کے مطابق فتح پور کے نو احی گا ؤ ں چک نمبر224ٹی ڈی اے کے رہا ئشی ریا ض حسین کلا چی بلو چ کی بیٹی مصبا ح عمر 15 ،17سا ل نے مبینہ طو ر پر گھریلو نا چا قی یا کچھ اور زہریلی چیز کھا لی ہسپتال پہنچنے پر دم تو ڑ گئی ،والد نے بتا یا کہ میں کسی کا م کے سلسلہ میں با ہر گیا ہو ا تھا ، بھا ئی مزدوری کر نے گئے ہو ئے تھے ،گھر واپس آنے پر دیکھا کہ مصبا ح گھر یلو نا چا قی کی وجہ سے زہر یلی گو لیا ں کھا لیں ،ہسپتا ل لے آئے لیکن ہسپتا ل پہنچنے پر جا ں بحق ہو گئی۔

قتل،حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر