بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری آبادی پر گولہ باری سے کئی گھر متاثر

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری آبادی پر گولہ باری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیری(آئی این پی)کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا شدید گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں ،دروازنے لرز اٹھے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد ان کی توپوں کے منہ بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں بھینس گالہ ، چتر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے گزشتہ رات 9 بجے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گولہ بار ی کی آواز دور دور تک سنائی دیتی رہی شدید گولہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے ۔